جمعہ, مارچ 21, 2025
اشتہار

کیفے میں لڑکی کو ہراساں کرنے سے روکنے پر امیر زادے نے فائرنگ کردی

اشتہار

حیرت انگیز

لاہور میں کیفے پر لڑکی کو ہراساں کرنے سے روکنے پر امیر زادے نے عملے پر فائرنگ کردی۔

اے آر وائی نیوز کے مطابق لاہور کے علاقے جوہر ٹاؤن میں امیر زادے نے کیفے کے عملے پر فائرنگ کی جس کی ویڈیو منظرعام پر آگئی۔

پولیس کے مطابق دو ملزمان کالے رنگ کے ویگو ڈالے میں آئے تھے، واقعے کا مقدمہ درج کرلیا گیا ہے۔

کالے شیشوں والے ویگو ڈالے پر جعلی نمبر پرلیٹ لگی ہوئی ہے۔

پولیس حکام کا کہنا ہے کہ کیفے کے عملے پر فائرنگ سے سیکیورٹی گارڈ زخمی ہوا ہے۔

اہم ترین

احمر کھوکھر
احمر کھوکھر
احمر کھوکھر بطور کرائم نیوز اے آروائی نیوز لاہور سے وابستہ ہیں

مزید خبریں