پیر, دسمبر 23, 2024
اشتہار

لاہور میں پتنگ کی ڈور پھرنے سے 2 افراد زخمی

اشتہار

حیرت انگیز

لاہور میں پتنگ کی ڈور پھرنے سے دو موٹر سائیکل سوار زخمی ہوگئے۔

اے آر وائی نیوز کے مطابق لاہوریوں نےحکومت کے احکامات ہوامیں اڑا دیئے، لاہورمیں پتنگ بازی کا سلسلہ جاری ہے، دومختلف واقعات میں ڈور پھرنے سے دوافراد زخمی ہوگئے۔

نشترروڈ پرپتنگ کی ڈور پھرنے سے موٹرسائیکل سوارواپڈا ملازم زخمی ہوگیا، زخمی رضوان کو فوری طور پراسپتال منتقل کرکے طبی امداد دی گئی۔

- Advertisement -

ادھر ماڈل ٹاؤن میں نوجوان گلے میں ڈور پھرنےسے زخمی ہوا، ریسکیو ڈبل ون ڈبل ٹو کی ٹیم نے زخمی عدنان کو طبی امداد فراہم کرکے اسپتال منتقل کردیا۔

وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز نے لاہور میں ڈور پھرنے سے دو افراد کے زخمی ہونے کا نوٹس لے لیا۔

مریم نواز نے آئی جی پولیس سے واقعے کی رپورٹ طلب کرتے ہوئے کہا کہ سخت احکامات کے باوجود پتنگ بازی پر تشویش ہے، اس خونی کھیل کو ختم کریں گے۔

انہوں نے کہا کہ شہری ذمہ داری نبھاتے ہوئے پتنگ بازی کے خاتمے میں معاونت کریں۔

Comments

اہم ترین

مزید خبریں