منگل, ستمبر 24, 2024
اشتہار

لاہور میں لیڈی پولیس کانسٹیبل کو قتل کردیا گیا

اشتہار

حیرت انگیز

لاہور میں نامعلوم افراد نے فائرنگ کرکے لیڈی پولیس کانسٹیبل کو قتل کردیا۔

اے آر وائی نیوز کے مطابق لاہور کے علاقے ہربنس پورہ میں زیر تعمیر پولیس اسٹیشن کے قریب دو نامعلوم موٹرسائیکل سواروں نے فائرنگ کی جس کے نتیجے میں لیڈی پولیس کانسٹیبل جاں بحق ہوگئی۔

پولیس حکام کا کہنا ہے کہ مقتولہ لیڈی کانسٹیبل سمن بی بی کی عمر 26 سال تھی جبکہ وہ اے آر ایف میں تعینات تھی۔

- Advertisement -

تفتیشی حکام کا کہنا ہے کہ ملزمان فائرنگ کے بعد موقع سے فرار ہوگئے، جائے وقوعہ سے شواہد اکٹھے کیے جارہے ہیں، واقعے کی تحقیقات جاری ہیں۔

بعدازاں پولیس نے بتایا کہ لیڈی کانسٹیبل موٹرسائیکل پر ایک نوجوان کے ساتھ آئی اس دوران ان کے درمیان جھگڑا ہوا، نوجوان نے لیڈی کانسٹیبل پر قریب پارک میں تشدد کیا۔

پولیس حکام کے مطابق مقامی لوگوں نے نوجوان کو منع کیا اور اس سے معافی مانگنے کو کہا، نوجوان نے ہوائی فائر کیے جس سے مقامی لوگ منتشر ہوگئے، لوگوں کے منتشر ہونے کے بعد نوجوان نے لیڈی کانسٹیبل کو گولیاں ماریں۔

دوسری جانب آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور نے واقعے کا نوٹس لے کر سی سی پی او لاہور سے رپورٹ طلب کرلی۔

آئی جی پنجاب نے ڈی آئی جی آپریشنز کو فائرنگ میں ملوث ملزمان کی فوری گرفتاری کا حکم دیتے ہوئے کہا کہ واقعے کی ہر پہلو سے تفتیش کرتے ہوئے ملزمان کو جلد از جلد گرفتار کیا جائے۔

ڈاکٹر عثمان انور کا مزید کہنا تھا کہ سیف سٹی کیمروں کی فوٹیج سمیت تمام شواہد کو ملزمان کی گرفتاری کے لئے بروئے کار لایا جائے، لواحقین کو انصاف کی فراہمی ترجیحی بنیادوں پر یقینی بنائی جائے۔

Comments

اہم ترین

احمر کھوکھر
احمر کھوکھر
احمر کھوکھر بطور کرائم نیوز اے آروائی نیوز لاہور سے وابستہ ہیں

مزید خبریں