بدھ, جنوری 8, 2025
اشتہار

مالک مکان کا 14 سالہ ملازم پر تشدد، سگریٹ سے جلادیا

اشتہار

حیرت انگیز

لاہور میں مالک مکان کی جانب سے 14 سالہ ملازم لڑکے کو تشدد کا نشانہ بنایا گیا ہے، جسم کے کچھ حصوں کو جلادیا گیا۔

تفصیلات کے مطابق لاہورکے علاقے گلبرگ میں 14 سال کے ملازم کو شدید زخمی حالت میں چھوڑ کر مالک فرار ہوگیا۔

ڈاکٹروں کے مطابق لڑکے کے جسم پر جگہ جگہ تشدد کے نشانات ہیں اور اسکی حالت انتہائی تشویش ناک ہے، لڑکے کے ہاتھ، پیر اور کمر کو سگریٹ سے جلایا گیا ہے۔

- Advertisement -

ایس پی ماڈل ٹاؤن نے واقعے کا مقدمہ درج کرنے کے بعد ملزمان کو جلد گرفتار کرنے کی ہدایت کی اور کہا کہ بچوں پر تشدد کرنیوالے عناصر کو کیفر کردار تک پہنچایا جائیگا۔

اس سے قبل لاہور کے علاقہ شمالی چھاؤنی میں 12 سالہ گھریلو ملازم پر مبینہ بہیمانہ تشدد کر کے حالت بگڑنے پر گھر سے دور چھوڑ دیا گیا تھا۔

مقامی لوگوں نے متاثرہ ملازم علی کو دیکھ کر پولیس کو اطلاع دی تھی جس پر پولیس نے ملازم کو اسپتال منتقل کیا اور بعد  میں گھر کے مالک طلحہ عباس کو گرفتار کرکے اپنی مدعیت میں مقدمہ درج کیا۔

پولیس کا کہنا تھا کہ میڈیکل رپورٹ سے تشدد کی نوعیت کا اندازہ ہو گا، جسم پر تشدد کے نشانات ہیں، متاثرہ ملازم علی کی حالت خطرے سے باہر ہے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں