اتوار, دسمبر 22, 2024
اشتہار

لاہور: ہربنس پورہ میں پالتو شیر کے بھاگنے کی ویڈیو سامنے آگئی

اشتہار

حیرت انگیز

لاہور کے علاقے ہربنس پورہ میں ڈیرے سے شیر کے بھاگنے کی ویڈیو سامنے آگئی۔

اے آر وائی نیوز کے مطابق لاہور کے علاقے ہربنس پورہ میں شیر کے بھاگنے کی ویڈیو میں اسے ڈیرے کی دیوار پھلانگ کر بھاگتے دیکھا جاسکتا ہے۔

فوٹیج میں پالتو شیر کو گلیوں میں بھاگتے دیکھا جاسکتا ہے، سوسائٹی کے سیکیورٹی گارڈ نے گولیاں مار کر ہلاک کیا۔

- Advertisement -

علی عدنان نامی شہری نے ڈیرے پر شیر کو رکھا ہوا تھا، پولیس نے ملزم کو گرفتار کرکے مقدمہ درج کرلیا ہے۔

واضح رہے کہ ہربنس پورہ کی نجی ہاؤسنگ اسکیم میں پالتو شیر اچانک پنجرے سے باہر نکل آیا اور شہریوں پر جھپٹ پڑا جس کے نتیجے میں 3 افراد زخمی ہوگئے تھے۔

پالتو شیر ڈیرے پر پنجرے سے نکل کر نالے پر پہنچا تھا، معمولی زخمی تینوں افراد طبی امداد کے لیے اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔

پولیس ذرائع کا کہنا تھا علی عدنان نامی شہری نے اپنے ڈیرے پر شیر کو رکھا ہوا تھا جو پنجرے سے باہر نکل آیا اور شہریوں پر حملہ کردیا۔

Comments

اہم ترین

احمر کھوکھر
احمر کھوکھر
احمر کھوکھر بطور کرائم نیوز اے آروائی نیوز لاہور سے وابستہ ہیں

مزید خبریں