منگل, نومبر 5, 2024
اشتہار

لاہورمیں کھمبےسےرکشہ ڈرائیورکواتارلیاگیا

اشتہار

حیرت انگیز

لاہور: لاہورمیں رکشہ ڈرائیورکوکھمبےسےنیچےاتار لیا گیا۔رکشہ ڈرائیورچالان ہونےپراحتجاجاً کھمبےپرچڑھ گیاتھا۔

تفصیلات کےمطابق لاہور کےعلاقےماڈل ٹاؤن کچہری کےسامنے ایک شخص کھمبےپر چڑھ گیا تھا جس پرریسکیو اہلکاروں نےاس سے مذاکرات کیےاوراس کےمطالبات تسلیم کرنےکا یقین دلایا۔جس کےبعد رکشہ ڈرائیورکونیچےاتارلیاگیا۔

متاثرہ شخص کا کہناتھا وہ ایک رکشہ ڈرائیور ہے گزشتہ روز ٹریفک پولیس نے اس کا 1750 روپے کا چالان کر دیا تھا جس پرٹریفک پولیس کے رویے کےخلاف احتجاجاً پول پرچڑھ گیا تھا۔

- Advertisement -

رکشہ ڈرائیور کا کہنا ہے میرا تعلق جھنگ سے ہے میری ایک بیٹی اوربیوی مریضہ ہے۔ ٹریفک پولیس کی جانب سےعائد بھاری جرمانہ ادا نہیں کرسکتا۔اس کا کہنا تھا کہ ٹریفک اہلکاروں کوتمام دستاویزات اورلائسنس دکھانے کےباوجود انہوں نےچالان کردیا۔

اس موقع پرپولیس کی بھاری نفری،ریسکیو ٹیمیں اورایمبولینسز بھی موجود تھی جبکہ شہریوں کی بڑی تعداد بھی موقع پر موجود تھی۔

واضح رہےکہ رکشہ ڈرائیور کو جب نیچے اتارا گیا تواس کے جسم پر زخموں کے نشان تھےریسکیو کی جانب سے ابتدائی طبی امداد دینے جانے کے بعد پولیس نےمتاثرہ شخص کو حراست میں لے لیا۔


اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی وال پر شیئر کریں۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں