لاہور کے نواحی علاقے مناواں میں لڑکے نے جھگڑے کے دوران لڑکی کو آگ لگا دی گئی۔
لڑکی کو آگ لگانے کا واقعہ ایک روز قبل پیش آیا تھا، متاثرہ کی مدعیت میں پولیس نے واقعے کا مقدمہ درج کر لیا ہے۔
متاثرہ لڑکی نے بتایا کہ حسن نے شادی کی نیت سے مجھے اپنے گھر رکھا ہوا تھا، ملزم اپنی بیوی کو اس کے گھر چھوڑ کر واپس آیا تو مجھ سے لڑنے لگا۔
- Advertisement -
ایف آئی آر میں لڑکی نے مؤقف اختیار کیا کہ ملزم نے پیٹرول چھڑک کر آگ لگائی جس سے خود بھی جھلس گیا۔
اس بارے میں پولیس کا کہنا ہے کہ ملزم حسن اور متاثرہ لڑکی ایک ہی گھر میں رہائش پذیر تھے، دونوں میں نکاح کرنے کے معاملے پر جھگڑا ہوا، زخمی لڑکی کو اسپتال منتقل کر دیا جبکہ ملزم بھی 20 فیصد جھلس گیا ہے۔
پولیس واقعے کی مزید تفتیش کر رہی ہے۔