منگل, مئی 13, 2025
اشتہار

لاہور: نرسز کا دھرنا دو دھڑوں میں تقسیم،مذاکرات کے بعدسینئرنرسز نےدھرناختم کردیا

اشتہار

حیرت انگیز

لاہور: ینگ نرسز ایسوسی ایشن کا پنجاب امسبلی کے سامنے احتجاجی دھرنا پانچویں روز جاری،حکومت سے مذاکرات کے بعد دھرنا دودھڑوں میں تقسیم ہوگیا.

تفصیلات کے مطابق لاہور کے علاقے فیصل چوک پنجاب اسمبلی کے سامنے ینگ نرسز اسوسی ایشن کا احتجاجی دھرنا پانچویں روز میں داخل ہوگیا.

گذشتہ رات ینگ نرسز ایسویسی ایشن کی صدر روزینہ منظور کی قیادت میں7 رکنی وفد نے مشیر صحت پنجاب سلمان رفیق کے ساتھ سول سیکرٹریٹ میں مذاکرات کیے،دو گھنٹے سے زائد جاری رہنے والے مزاکرات کے بعد نرسز کے تمام مطالبات منظور کر لیےگئے.

ینگ نرسز ایسوسی ایشن کی صدر روزینہ منظور کا کہنا تھا اب دھرنے کا کوئی جواز نہیں رہا،اُن کا کہنا تھا کہ 16 گریڈ کی نرسز کے شو کاز نوٹس بھی واپس لے لیے گئے،نرسز کا سروس اسٹرکچر ایک ماہ میں تیار کرلیا جائےگا،جبکہ ہیلتھ رسک الاؤنس3 ماہ میں جاری کردیا جائے گا.

دوسری جانب 16 ویں اسکیل کی نرسز کا کہنا ہے کہ سئینیر کے ساتھ ساتھ ہمارے گریڈ بھی بڑھائے جائیں اور ہمیں یقین دہانی کرائی جائے کہ ہمارے تمام مطالبات تسلیم کرلئے گئے ہیں جب تک ہمیں یقین دہانی نہیں کرائی جائے گی جب تک دھرنا ختم نہیں کرے گے.

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں