اتوار, فروری 9, 2025
اشتہار

لاہور: پاک نیوزی لینڈ میچ کے تماشائیوں کو گن پوائنٹ پر لوٹنے والے ملزمان گرفتار

اشتہار

حیرت انگیز

لاہور میں پولیس نے اہم کارروائی کرتے ہوئے پاک نیوزی لینڈ میچ دیکھنے کیلیے آنے والوں سے لوٹ مار کرنے والے 4 ملزمان کو گرفتار کر لیا۔

ترجمان لاہور پولیس نے بتایا کہ گلبرگ پولیس نے کلمہ چوک سے 4 رکنی ڈکیت گروپ کو گرفتار کیا جنہوں نے تماشائیوں کی ریکی کرتے ہوئے گن پوائنٹ پر واردات کی۔

انہوں نے بتایا کہ ڈکیت گروپ سے 7 موبائل فون، 2 لاکھ روپے سے زائد نقدی اور زیورات برآمد کیے گئے، ملزمان کا تعلق پشاور سے ہے جنہوں نے لاہور میں گھر کرائے پر لیا ہوا تھا۔

پولیس کے مطابق ملزم شیراز، توصیف، نور اور علی رضا کے خلاف مقدمہ درج کر لیا گیا، اسٹیڈیم کے اطراف مؤثر پیٹرولنگ کی جا رہی ہے۔

جعلی ٹکٹس فروخت کرنے والے ملزمان گرفتار

دوسری جانب، لاہور پولیس نے سہ فریقی سیریز کے جعلی ٹکٹس فروخت کرنے والے 4 ملزمان کو بھی گرفتار کیا۔

ترجمان نے بتایا کہ ملزمان کو اسٹیڈیم کے مختلف مقامات سے گرفتار کیا گیا، وہ سہ فریقی سیریز کے ٹکٹس کی فوٹو کاپیز کروا کر فروخت کر رہے تھے، ملزم سلطان، عزت اللہ، جمال اور فرید سے جعلی ٹکٹس برآمد ہوئے۔

پولیس نے ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کر لیا۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں