حارث رؤف کی تباہ کن بولنگ کی بدولت پاکستان نے پہلے ٹی ٹوئنٹی میچ میں مہمان نیوزی لینڈ کو 88 رنز سے شکست دے دی۔
تفصیلات کے مطابق قذافی اسٹیڈیم میں کھیلے جارہے پہلے ٹوئنٹی میچ میں پاکستان نے نیوزی لینڈ کو جیت کے لئے 183 رنز کا ہدف دیا، ہدف کے تعاقب میں نیوزی لینڈ کی ٹیم 94 رنز بناکر آل آؤٹ ہوگئی۔
پاکستان کی جانب سے حارث رؤف نے شاندار بولنگ کرتے ہوئے 4 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا، عماد وسیم نے بھی بہترین بولنگ کرتے ہوئے دو وکٹیں حاصل کیں، شاہین آفریدی، زمان خان، فہیم اشرف اور شاداب خان ایک ایک وکٹ حاصل کی۔
نیوزی لینڈ کی جانب سے مارک چیمن 34 رنز بناکر نمایاں رہے، کپتان ٹام لیتھم 20 رنز بناسکے اس کے علاوہ کوئی بھی نیوزی لینڈ بیٹر پاکستانی بولنگ اٹیک کا سامنا نہ کرسکا، چیڈ بویس 1،ول ینگ 2، رچن رونڈرا 2 ، ایڈم ملنے اور ڈیرل مچل نے 11 رنز بنائے۔
اس سے قبل فخر زمان اور صائم ایوب کے 47،47 رنز کے باعث قومی ٹیم نے 182 رنز بناکر آل آؤٹ ہوئی تھی، نیوزی لینڈ کی جانب سے میٹ ہنری نے ہیٹ ٹرک کی، ایڈم ملنے نے دو جبکہ جیمز نیشم اور ایش سودھی نے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔
ٹاس کے بعد گفتگو میں بابراعظم کا کہنا تھا کہ بیٹنگ پچ لگ رہی ہے اسی لئے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا ہے، کوشش کرینگے کہ نیوزی لینڈ کو 180 سے 190 رنز کا ہدف دیں۔
🚨 T O S S A L E R T 🚨
Pakistan win the toss and elect to bat first 🏏
Follow ball-by-ball updates: https://t.co/IrZaiL0msk#PAKvNZ | #CricketMubarak pic.twitter.com/5a4NoGoObb
— Pakistan Cricket (@TheRealPCB) April 14, 2023
ٹیم کمبی نیشن سے متعلق کپتان بابراعظم کا کہنا تھا کہ جونئیرز اور سینئیرز کا بہترین کمبی نیشن بنایا ہے۔ سو ٹی ٹوئنٹی کھیلے جانے پر اظہار مسرت کرتے ہوئے قومی ٹیم کے کپتان کا کہنا تھا کہ 100ٹی ٹوینٹی میچ کھیلنابڑااعزازہے،فیملی،پی سی بی اورساتھی کھلاڑیوں نےبہت ساتھ دیا۔
Our line-up for today's match 👇#PAKvNZ | #CricketMubarak pic.twitter.com/LQBQbR6UET
— Pakistan Cricket (@TheRealPCB) April 14, 2023
ٹاس کے بعد گفتگو میں نیوزی لینڈ کے کپتان ٹام لیتھم کا کہنا تھا کہ ٹاس جیتتےتو ہم بھی پہلےبیٹنگ کرتے، اب کوشش ہوگی کہ پاکستان کو کم اسکورتک محدود کریں۔
واضح رہے کہ پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان مجموعی طور پر 29 ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل ہوئے ہیں جن میں سے پاکستان نے 18 اور نیوزی لینڈ نے 11 میں کامیابی حاصل کی ہے۔
پلیئنگ الیون پاکستان
بابراعظم (کپتان)، محمد رضوان، فخرزمان، صائم ایوب، شاداب خان، افتخار احمد، عماد وسیم، فہیم اشرف، شاہین آفریدی، حارث رؤف اور زمان خان
نیوزی لینڈ پلیئنگ الیون
ٹام لیتھم (کپتان)، چیڈ بووئیس، ول ینگ، ڈیرل مچل، مارک چیپمن، جیمز نیشم ، رچن رونڈا، ایڈم ملنے، میٹ ہیری، ایش سودھی اور بیجمن لسٹر۔