تازہ ترین

پاکستان نے انسانی حقوق سے متعلق امریکا کی رپورٹ مسترد کردی

اسلام آباد: پاکستان نے امریکی محکمہ خارجہ کی انسانی...

وزیراعظم کی راناثنااللہ اور سعد رفیق کو بڑی پیشکش

اسلام آباد: وزیراعظم شہباز شریف اور اسحاق ڈار نے...

چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ نے پروٹوکول واپس کر دیا

چیف جسٹس آف پاکستان قاضی فائز عیسیٰ نے چیف...

کاروباری شخصیت کی وزیراعظم کو بانی پی ٹی آئی سے ہاتھ ملانے کی تجویز

کراچی: وزیراعظم شہباز شریف کو کاروباری شخصیت عارف حبیب...

پاکستانی سائنس دان کا کارنامہ، استعمال شدہ پانی کی ری سائیکلنگ کا طریقہ دریافت

لاہور: استعمال شدہ پانی زہریلا ہونے سے بچانے اور اسے دوبارہ قابل استعمال بنانے کے لیے پاکستانی خاتون سائنس دان نے طریقہ دریافت کرلیا۔

تفصیلات کے مطابق استعمال شدہ پانی زہریلا ہونے سے بچانے اور دوبارہ قابل استعمال بنانے کے لیے پاکستانی خاتون سائنس دان ڈاکٹر خالدہ مسرت نے طریقہ دریافت کرلیا، اقوام متحدہ نے بھی ان کی خدمات کا اعتراف کرتے ہوئے ڈاکٹر خالدہ مسرت خان کو بین الاقوامی محقق برائے تحفظ آبی وسائل قراردیا ہے۔

نمائندہ اے آر وائی نیوز یار محمد کے مطابق خاتون سائنس دان پنجاب یونیورسٹی کی سابق یونیسکو چیئر ہولڈر، ریسرچ آفیسر اور مرکز برائے مربوط پہاڑی علاقہ جات پر تحقیق کی بانی ڈائڑیکٹر اور سارک ریجن میں پہلی پروفیسر بھی ہیں۔

ڈاکٹر خالدہ مسرت کا کہنا ہے کہ صرف لاہور میں روزانہ 90 کروڑ لیٹر پانی کو آلودہ ہونے سے بچا کر استعمال میں لایا جاسکتا ہے، خاتون سائنس دان وزیراعظم اور بااثر افراد سے تعاون کی توقع رکھتی ہیں۔

عالمی ایوارڈ یافتہ ڈاکٹر خالدہ مسرت خان اپنے گھر کے ضائع شدہ پانی کو دوبارہ قابل استعمال بنا کر ثابت کررہی ہیں کہ ان کا یہ کامیاب تجربہ پاکستان جیسے ترقی پذیر ممالک میں انقلاب برپا کرسکتا ہے۔

Comments

- Advertisement -