ہفتہ, اکتوبر 19, 2024
اشتہار

لاہور: کالج میں ہونے والے واقعے کی رپورٹ مرتب کر لی گئی

اشتہار

حیرت انگیز

لاہور: کالج کی طالبہ سے پیش آنے والے مبینہ جنسی زیادتی کے واقعے کی رپورٹ چیف سیکرٹری، ایڈووکیٹ جنرل، سیکرٹری داخلہ، سیکرٹری ہائیر ایجوکیشن اور سیکرٹری اسپیشل ایجوکیشن پر مشتمل کمیٹی نے مرتب کر لی۔

کمیٹی نے اپنی رپورٹ میں سوشل میڈیا پر فیک نیوز کی روک تھام کی سفارش کی اور کہا کہ طالب علموں کو اپنے معاملات مثبت انداز میں لینے کی ضرورت ہے، منفی اور مثبت سرگرمیوں میں فرق کرنے کی بھی ضرورت ہے۔

رپورٹ میں کہا گیا کہ طالب علموں کو فیک نیوز فلٹر کرنے میں رہنمائی دینے کی ضرورت ہے، والدین اپنے بچوں کا استحصال نہ ہونے دیں، قانون نافذ کرنے والے اداروں کی استعداد کار میں اضافے کی ضرورت ہے۔

- Advertisement -

کمیٹی نے سوشل میڈیا پر مبینہ واقعے پر نفرت انگیز معاملے کی مزید تفتیش کی سفارش کرتے ہوئے کہا کہ انفلوئنسرز اور وی لاگرز کو معاشرے میں بگاڑ سے روکنے کی ضرورت ہے، فیک نیوز پھیلانے ککیلیے جعلی سوشل میڈیا اکاؤنٹس استعمال کیے گئے، فیک نیوز کے ذریعے معصوم طالب علموں کو نشانہ بنایا گیا۔

’اس واقعے سے فیک نیوز کے ذریعے اشتعال پھیلانا بھی ثابت ہوتا ہے۔ حکومت کو متاثرہ خاندان کی عزت کی بحالی کیلیے سخت اقدامات کی ضرورت ہے۔‘

9 صفحات پر مشتمل رپورٹ پر چیف سیکرٹری پنجاب سمیت تمام افسران کے دستخط موجود ہیں۔ کمیٹی نے 15 اور 16 اکتوبر کو ریکارڈ کیے گئے 16 افراد کے بیانات کو اہم قرار دیا۔

ڈی آئی جی آپریشنز لاہور فیصل کامران، اے ایس پی گلبرگ شاہ رخ کے بیانات ریکارڈ ہوئے۔ ڈسٹرکٹ ایمرجنسی افسر شاید وحید اور جنرل اسپتال کے ایم ایس ڈاکٹر فریاد کے بیانات بھی ریکارڈ کیے گئے۔ ڈی ایم ایس ڈاکٹر وقاص، ایورکیئر اسپتال کے صابر حسین، اتفاق اسپتال کے واصف شامل ہیں۔

کمیٹی نے جنرل اسپتال عملے سے روزانہ جنسی زیادتی کے مریضوں سے متعلق بھی تفتیش کی۔

لاہور کے پنجاب کالج میں پیش آنے والے مبینہ زیادتی کے واقعے پر حکومت اور طلباء کے درمیان اختلاف رائے سامنے آیا ہیں۔

حکومت نے اس واقعے کی شدید مذمت کی ہے اور تحقیقات کا حکم دیا ہے، لیکن شواہد کی کمی اور سیاسی مقاصد کے لیے اس واقعے کا استعمال کرنے کے الزامات بھی لگائے ہیں۔

دوسری جانب، طلباء نے بڑے پیمانے پر احتجاج کرتے ہوئے انصاف کا مطالبہ کیا ہے اور حکومت پر عدم اعتماد کا اظہار کیا ہے۔ طلباء نے تعلیمی اداروں میں سیکورٹی کے انتظامات بہتر بنانے کا بھی مطالبہ کیا ہے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں