لاہور: گزشتہ روز حادثے کا شکار طیارے کی تحقیقاتی رپورٹ تیار کرلی گئی، جس میں کہا گیا ہے کہ لینڈنگ کے وقت طیارہ مقررہ اونچائی سے اوپر تھا۔
لاہور میں گزشتہ روزنجی ایئرلائن کاطیارہ بڑے حادثے سے بال بال بچ گیا تھا، انویسٹی گیشن بورڈ کی رپورٹ کے مطابق لینڈنگ کے وقت طیارہ مقررہ اونچائی سے اوپر تھا۔ اونچائی زیادہ ہونے کے باعث رن وے سے ٹکراتے ہی طیارے کے ٹائر پھٹ گئے۔ ٹائر پھٹنے کے باعث طیارہ غیر متوازن ہوکر کچے میں جاگرا.
یاد رہے کہ لاہور کے علامہ اقبال انٹرنیشنل ایئر پورٹ پر نجی ایئر لائن کی پرواز این ایل 142 کراچی سے لاہور آ رہی تھی کہ اس کے گیئر میں فنی خرابی آ گئی، پائلٹ نے اس کی اطلاع کنٹرول روم کو دی.
جس کے بعد پرواز کی ہنگامی لینڈنگ کرائی گئی، اس دوران رن وے پر طیارے کا گیئر ٹوٹنے کے ساتھ ٹائر بھی پھٹ گئے، حادثے کے دوران متعدد مسافر زخمی بھی ہوئے تھے.