جمعرات, مئی 15, 2025
اشتہار

لاہور پولیس کا بدمعاشوں اور غنڈوں کیخلاف آپریشن، بھاری اسلحہ سمیت 13ملزمان گرفتار

اشتہار

حیرت انگیز

لاہور : لاہور پولیس نے بدمعاشوں اور غنڈوں کیخلاف آپریشن کرتے ہوئے بھاری اسلحہ سمیت 13ملزمان کو گرفتار کرکے ملزمان کیخلاف تھانہ اچھرہ میں مقدمہ درج کرلیا۔

تفصیلات کے مطابق سی سی پی او لاہور غلام ڈوگرکی ہدایت پربدمعاشوں اور غنڈوں کیخلاف آپریشن کرتے ہوئے دہشت گردی عدالت کے باہر سے بھاری اسلحہ سمیت 13ملزمان کو گرفتار کرلیا گیا۔

سی سی پی او لاہور کا کہنا ہے کہ ملزمان کے قبضہ کے کلاشنکوف، پسٹلز، گولیاں بھی برآمد ہوئیں ، گرفتار ملزمان میں اشفاق، عثمان، آصف، زوار، وسیم شامل ہیں ، ملزمان کیخلاف تھانہ اچھرہ میں مقدمہ درج کرلیا گیا ہے۔

غلام محمود ڈوگر نے کہا اسلحہ لہرانے اور اسلحہ کی نمائش کسی صورت برداشت نہیں، لاہور میں رہنا ہے تو شہریوں کی طرح رہا جائے، بدمعاشوں، غنڈوں
اور قبضہ گروپوں کے لئے واضح پیغام ہے۔

سی سی پی او نے ناجائز اسلحہ ،گین مینوں کوگھمانے والوں کیخلاف کریک ڈاؤن کاحکم دیتے ہوئے کہا ایلیٹ فورس بھی شہریوں کے تحفظ کیلئے پٹرولنگ کرے گی۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں