ہفتہ, جنوری 4, 2025
اشتہار

پولیس نے کم عمر ڈرائیور افنان کے دوست کو گرفتار کرلیا

اشتہار

حیرت انگیز

لاہور کے علاقے ڈیفنس میں 6 افراد کے جاں بحق ہونے کے کیس میں اہم پیش رفت ہوئی ہے۔

اے آر وائی نیوز کے مطابق لاہور میں پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے کم عمر ڈرائیور افنان کے دوست ابراہیم کو گرفتار کرلیا ہے، گرفتار ابراہیم افنان کے ساتھ گاڑی کی فرنٹ سیٹ پر بیٹھا تھا۔

ابراہیم کی 7 اے ٹی اے اور 302 میں گرفتاری ڈال دی گئی ہے۔

- Advertisement -

تفتیشی ذرائع کا کہنا ہے کہ دونوں ملزمان کے دوست سعد اور علی فرار ہیں، گاڑی میں سوار سعد اور علی کو بھی جلد گرفتار کرلیا جائے گا۔

تفتیشی ذرائع کا کہنا ہے کہ کم عمر ڈرائیور افنان کا پولی گرافک ٹیسٹ بھی کیا جائے گا۔

Comments

اہم ترین

احمر کھوکھر
احمر کھوکھر
احمر کھوکھر بطور کرائم نیوز اے آروائی نیوز لاہور سے وابستہ ہیں

مزید خبریں