پیر, جون 17, 2024
اشتہار

لاہور پولیس نے شاہ محمود کی مزید 8 مقدمات میں گرفتاری ڈال دی

اشتہار

حیرت انگیز

لاہور پولیس نے شاہ محمود قریشی کی نومئی کے 8 مقدمات میں گرفتاری ڈال دی۔

تفصیلات کے مطابق لاہور پولیس کی خصوصی ٹیم شاہ محمود قریشی کو گرفتار کرنے اڈیالہ جیل راولپنڈی پہنچی اور تفتیشی ٹیم نے عدالت سے شاہ محمود کو لاہور منتقل کرنے کی اجازت مانگی۔

عدالت نے سیکیورٹی خدشات کے باعث شاہ محمود کی لاہور منتقلی سے منع کر دیا۔ تفتیشی ٹیم کی استدعا پر جج نے شاہ محمود کا 3روزہ جسمانی ریمانڈ منظور کر لیا۔

- Advertisement -

پولیس ٹیم نے شاہ محمود کا اڈیالہ جیل راولپنڈی میں ہی بیان ریکارڈ کیا۔ شاہ محمود ویڈیو لنک کے ذریعے انسداد دہشتگردی عدالت پیش ہوں گے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں