تازہ ترین

وزیراعظم شہباز شریف کی مزار قائد پر حاضری

وزیراعظم شہباز شریف ایک روزہ دورے پر کراچی پہنچ...

ایران کے صدر ڈاکٹر ابراہیم رئیسی دورہ پاکستان مکمل کرکے واپس روانہ

کراچی: ایران کے صدر ڈاکٹر ابراہیم رئیسی دورہ پاکستان...

پاک ایران تجارتی معاہدے پر امریکا کا اہم بیان آگیا

واشنگٹن : نائب ترجمان امریکی محکمہ خارجہ کا کہنا...

کے4 منصوبے سے بھی ترستے کراچی کو پانی نہیں مل سکے گا

پانی کو ترستے کراچی کے شہریوں کو کے4 منصوبے...

ایرانی صدر ابراہیم رئیسی کی کراچی آمد، مزار قائد پر حاضری

کراچی: پاکستان کے تین روزہ سرکاری دورے پر موجود...

لاہور کی یونیورسٹی میدان جنگ بن گئی، مظاہرین نے دروازے کو آگ لگادی

لاہور: پنجاب کے شہر لاہور اور فیصل آباد میں طلبا کا احتجاج پرتشدد ہوگیا، مشتعل مظاہرین نے یونیورسٹی کے دروازے کو آگ لگادی۔

اے آر وائی نیوز کی رپورٹ کے مطابق لاہور میں مشتعل طلبا نے یونیورسٹی کے دروازے کو آگ لگادی، احتجاجی طلبا پر پولیس نے لاٹھی چارج کیا جس کے نتیجے میں دو طلبا زخمی ہوگئے جبکہ متعدد طلبا کو گرفتار کرلیا گیا، واضح رہے کہ طلبا مطالبہ کررہے ہیں کہ پڑھائی کی طرح امتحان بھی آن لائن لیے جائیں۔

ذرائع کے مطابق لاہور کی نجی جامعہ یونیورسٹی آف سینٹرل پنجاب کے طلبا نے آن لائن امتحانات کے لیے پرتشدد احتجاج کیا، مشتعل طلبا نے ٹائر جلائے اور انتظامیہ کے خلاف نعرے بازی کی۔

ادھر شوکت خانم روڈ پورا دن میدان جنگ بنا رہا، گارڈ اور طلبا نے ایک دوسرے پر پتھر، ڈنڈے اور لاٹھیاں برسائیں، پولیس نے طلبا کو منتشر کردیا۔

واضح رہے کہ وزیر تعلیم شفقت محمود کا کہنا تھا کہ آن لائن امتحانات کے حوالے سے فیصلہ یونیورسٹیز نے کرنا ہے، وی سیز دیکھیں اس سال مخصوص حالات میں ممکن ہے تو آن لائن امتحانات کرالیں۔

دوسری جانب معاون خصوصی برائے سیاسی روابط شہباز گل کا کہنا ہے کہ سوشل میڈیا پر لاہور میں طلبا کے احتجاج میں ایک ہلاکت کی افواہ چل رہی ہے، یہ جھوٹی افواہ ہے، انتظامیہ معاملے کو ذمہ داری سے دیکھ رہی ہے۔

شہباز گل کا کہنا تھا کہ طلبا اور اساتذہ ہمار اثاثہ ہیں دونوں کی حفاظت ہر صورت کی جائے گی۔

Comments

- Advertisement -