لاہور : وکلا کے مبینہ تشدد سے پولیس اے ایس آئی جاں بحق ہوگیا جبکہ ملزمان تشدد کا نشانہ بناتے ہوئے موقع سے فرار ہوگئے۔
تفصیلات کے مطابق صوبائی دارلحکومت لاہور میں وکلا کے مبینہ تشدد سے پولیس اے ایس آئی جاں بحق ہوگیا۔
پولیس نے بتایا کہ شاہد اور جمیل نے اشتہاری کی گرفتاری کیلئےچھاپہ مارا تھا، جس پر چیک ڈس آنر کیس کے ملزم کے ساتھی وکلا نے دھاوا بول دیا۔
حکام کا کہنا تھا کہ وکلا کے تشدد سے شاہد کی حالت غیرہوئی، شاہد نے اسپتال پہنچنے سے پہلے ہی دم توڑدیا۔
پولیس نے بتایا کہ جاں بحق شاہد شاد باغ انویسٹی گیشن میں تعینات تھے تاہم شواہداکٹھے کر کے ملزمان کی تلاش شروع کردی گئی ہے۔
حکام نے کہا کہ ملزمان تشدد کا نشانہ بناتے ہوئے موقع سے فرار ہوئے۔