بدھ, فروری 5, 2025
اشتہار

لاہور: سگریٹ مانگنے پر پولیس اہلکار نے ملزم پر فائرنگ کردی

اشتہار

حیرت انگیز

لاہور: وفاقی دارالحکومت میں واقع چوہنگ تھانے کے اہلکار نے بار بار سگریٹ مانگنے پر حوالات میں بند ملزم کو  فائرنگ کر کے زخمی کردیا۔

نمائندہ اے آر وائی نیوز کے مطابق  چوہنگ پولیس اسٹیشن میں ذیشان نامی شخص کو بجلی چوری کے الزام میں گرفتار  کیا گیا اور پھر  مقدمہ درج کر کے اُسے حوالات میں بند کیا گیا۔

ملزم ڈیوٹی پر تعینات وارث نامی اہلکار سے بار بار سگریٹ کا مطالبہ کررہا تھا جس پر اہلکارمشتعل ہوا اور اُس نے حوالات میں بند ذیشان پر فائرنگ کردی جس کے نتیجے میں وہ زخمی ہوگیا۔

فائرنگ کے بعد پولیس افسران نے زخمی قیدی کو فوری طور پر اسپتال منتقل کیا جبکہ پولیس اہلکار کوگرفتار کرکے مقدمہ درج کرلیا گیا اور  واقعے کی تحقیقات شروع کردی گئیں ہیں۔

اعلیٰ حکام نے تفتیشی ٹیم کو ہدایت کی ہے کہ وہ اس بات کا سراغ لگائیں کہ آخر اہلکار نے سگریٹ کے مطالبے پر ملزم پر فائرنگ کیوں کی اور اس کے پیچھے محرکات کیا ہیں۔ ڈاکٹرز کے مطابق زخمی ہونے والے ملزم کی حالت خطرے سے باہر ہیں۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں