لاہور: پولیس نے پرتشدد واقعات میں ملوث افراد کو گرفتار کرنے کی حکمت عملی تیار کرتے ہوئے شرپسندوں کو گرفتار کرنے کا ٹاسک سی آئی اے پولیس کو دے دیا۔
تفصیلات کے مطابق لاہور پولیس کی جانب سے پرتشددواقعات میں ملوث افرادکوگرفتارکرنےکی حکمت عملی تیار کرلی گئی، سی آئی اے پولیس کو شرپسندوں کو گرفتارکرنے کا ٹاسک سونپ دیا گیا ہے۔
سی آئی اے پولیس شرپسندوں کی نشاندہی کیلئےویڈیوزکررہی ہے ، گرفتاری کے خوف سے سیکڑوں شرپسند روپوش ہو گئے ہیں۔
ہنگاموں کےدوران 2پولیس اہلکارشہیداور500کےقریب زخمی ہو ئے تھے ، پولیس نےہنگامہ آرائی، توڑپھوڑ و دیگر دفعات کے تحت مقدمات درج کررکھے ہیں۔
یاد رہے پنجاب حکومت نے دھرنے پر بیٹھے پرتشدد مظاہرین کے خلاف ایکشن شروع کرنے کا اعلان کرتے ہوئے کہا تھا کہ احتجاج کی وجہ سے بند راستے کھولنے کے لیے حکمت عملی طے کرلی گئی اور ضلعی انتظامیہ کو اپنے اپنے علاقے میں بند سڑکیں کھلوانے کی ہدایت کی گئی ہے۔
خیال رہے کہ ایک مذہبی تنظیم کی جانب سے ملک بھر میں احتجاج اور دھرنے جاری ہیں جبکہ متعدد شہروں میں پولیس اور مظاہرین کے درمیان جھڑپیں بھی ہوئی ہیں جس میں متعدد اہلکار زخمی بھی ہوئے۔