جمعہ, مئی 16, 2025
اشتہار

نواز شریف کی اسپتال منتقلی، لاہور پولیس نے سیکورٹی پلان ترتیب دے دیا

اشتہار

حیرت انگیز

لاہور: سابق وزیرِ اعظم نواز شریف کی اسپتال منتقلی کے سلسلے میں لاہور پولیس نے مکمل سیکورٹی پلان تشکیل دے دیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق نواز شریف کو اسپتال منتقل کیے جانے کے لیے لاہور پولیس نے سیکورٹی پلان ترتیب دے دیا، نواز شریف کے کمرے کو سب جیل ڈکلیئر کر دیا جائے گا۔

[bs-quote quote=”تمام ڈاکٹرز اور رشتہ داروں کی 3 جگہ چیکنگ کی جائے گی۔” style=”style-7″ align=”left” color=”#dd3333″ author_job=”پولیس سیکورٹی پلان”][/bs-quote]

پولیس کے مطابق نواز شریف کے وارڈ کے باہر جیل عملہ تعینات ہوگا، صرف حکومت کے معین کردہ ڈاکٹرز کے بورڈ کو کمرے تک رسائی ہوگی۔

پولیس کا کہنا ہے کہ تمام ڈاکٹرز اور رشتہ داروں کی 3 جگہ چیکنگ کی جائے گی، سیکورٹی کے سربراہ ایس پی ماڈل ٹاؤن علی وسیم ہوں گے۔

پولیس کے مطابق اسپتال میں 3 شفٹوں میں اہل کار تعینات کیے جائیں گے، ایک ڈی ایس پی، 2 انسپکٹر اور 80 اہل کار ایک شفٹ میں ہوں گے۔

یہ بھی پڑھیں:  نوازشریف کوامراض قلب کےاسپتال میں منتقل کیا جائے: میڈیکل بورڈ

خیال رہے کہ 8 فروری کو میاں نواز شریف کا معائنہ کرنے والے خصوصی میڈیکل بورڈ نے سفارش کی تھی کہ نواز شریف عارضہ قلب میں مبتلا ہیں، انھیں ہمہ وقت ماہرامراض قلب کی ضرورت ہے، اس لیے انھیں امراض قلب کے اسپتال منتقل کیا جائے۔

میڈیکل بورڈ نے تجویز دی تھی کہ نواز شریف کے بلڈ پریشر اور شوگر کے باقاعدہ چارٹ بنائے جائیں، ان کو کم نمک، کم چکنائی، کم پروٹین والی غذا استعمال کرنی چاہیے۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں