ہفتہ, مئی 17, 2025
اشتہار

لاہور پولیس کے اہلکار غیرقانونی اسلحہ بیچتے پکڑے گئے

اشتہار

حیرت انگیز

لاہور میں پولیس کے اہلکار غیرقانونی اسلحہ بیچتے ہوئے پکڑے گئے۔

اے آر وائی نیوز کے پروگرام ’سرعام‘ کی ٹیم نے چھ تھانوں میں اسلحہ خریدنے کی ٹیل کی اور پولیس اہلکار غیرقانونی اسلحہ بیچتے ہوئے پکڑے گئے۔

اقرار الحسن نے بتایا کہ ٹیم سرعام لاہور کے چھ تھانوں میں اسلحہ خریدنے کی ڈیل بڑی آسانی سے کی اور کئی پولیس اہلکاروں سے غیرقانونی اسلحہ خرید کر یہ بات ثابت کی کہ پولیس جرائم کی سرپرستی کررہی ہے۔

انہوں نے کہا کہ یہی غیرقانونی اسلحہ ڈکیتیوں اور قتل و غارت گری میں استعمال ہوتا ہے۔

اقرار الحسن کے مطابق غیر قانونی اسلحے کی پشت پناہی کوئی اور نہیں بلکہ لاہور پولیس ہی کررہی ہے۔

انہوں نے بتایا کہ اس کے علاوہ لاہور پولیس کے ساتھ اغوا برائے تاوان کی ڈیل بھی کی جس کے تحت مجھے اغوا کرنے کی کوشش بھی کی گئی اور مجھ پر اسلحہ تان لیا گیا۔

اقرار الحسن کا کہنا تھا کہ جب یہ اہلکار رنگے ہاتھوں پکڑے جاتے ہیں تو غنڈہ گردی پر اتر آتے ہیں اور سارا ملبہ میڈیا پر ڈال دیا جاتا ہے۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں