لاہور: نشتر کالونی تھانہ میں پولیس کے مبینہ تشدد سے زیر حراست ملزم ہلاک ہوگیا۔
تفصیلات کے مطابق لاہور کے نشتر کالونی کے تھانے میں اےایس آئی ریاض کے مبینہ تشدد سے زیر حراست ملزم ہلاک ہوگیا، ملزم کو چوری کے الزام میں گرفتار کیا گیا تھا۔
پولیس حکام کا اس حوالے سے کہنا ہے کہ چوری کے الزام پر اے ایس آئی ریاض نے جاوید اقبال پر تشدد کیا، تشدد کرنے والے اے ایس آئی ریاض کو گرفتار کر لیا گیا ہے۔
حکام کے مطابق پولیس افسر کیخلاف تھانہ کوٹ لکھپت میں مقدمہ درج کیا جارہا ہے۔