پیر, مارچ 3, 2025
اشتہار

لاہور میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے پولیس اہلکار شہید

اشتہار

حیرت انگیز

لاہور میں چوہنگ کے علاقے میں فائرنگ کے واقعے میں ایک پولیس اہلکار جاں بحق ہوگیا، متوفی کی شناخت قربان علی کے نام سے ہوئی ہے۔

تفصیلات کے مطابق  لاہور کے چوہنگ میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے پولیس اہلکار شہید ہوگیا، اہلکار قربان علی کو زخمی حالت میں اسپتال منتقل کیا گیا تھا، جہاں ڈاکٹرز نے پولیس اہلکار قربان علی کی موت کی تصدیق کی۔

ڈی آئی جی آپریشنز فیصل کامران کا کہنا ہے کہ اہلکار قربان علی ہیڈ کانسٹیبل کے عہدے پر تعینات تھا واقعے کی تمام پہلوؤں سے تفتیش کررہے ہیں پولیس اہلکار کے قتل میں ملوث ملزمان کو جلد گرفتار کرلیں گے۔

دوسری جانب ہیڈ کانسٹیبل شہید کے والد نے اپنے بیٹے کے قتل کا مقدمہ ڈکیتی کی دفعات کے تحت درج کروایا ہے، ایف آئی ار کے متن کے مطابق ہیڈ کانسٹیبل قربان علی نے سفاری پارک کے قریب ایک شخص کو لفٹ دی، نامعلوم شخص نے ایک فائر زمین پر مارا جس سے موٹرسائیکل گر گئی۔

ایف آئی آر کے مطابق ملزم نے دوسرا فائر ہیڈ کانسٹیبل پر کیا جس سے وہ جاں بحق ہو گیا، ملزم مقتول کی موٹر سائیکل سمیت دیگر سامان چھین کر فرار ہوگیا۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں