شارجہ: پاکستان سپر لیگ کے 12 ویں میچ میں کراچی کنگز نے لاہور قلندرز کو 27 رنز سے شکست دے دی۔ روی بوپارا مین آف دی میچ قرار پائے۔
شارجہ اسٹیڈیم میں کھیلے جانے والے پی ایس ایل کے میچ میں لاہورقلندرنے ٹاس جیت کرپہلے فیلڈنگ کرنے کا فیصلہ کیا۔
کراچی کنگز میں شعیب ملک (کپتان)، نعمان انور، جیمز ونس، شکیب الحسن، آر ایس بوپارہ، مشفق الرحیم، سہیل خان، سہیل تنویر، عماد وسیم اورمیرحمزہ شامل ہیں۔
لاہورقلندر میں براوو ( کپتان)، کرس گیل، نوید یاسین، عمر اکمل، محمد رضوان، زوہیب خان، ظفرگوہر، اور احسان عادل شامل ہیں۔
کراچی کی ٹیم میں فاسٹ بالر محمد عامراور لاہور کی ٹیم میں کپتان اظہر علی کی جگہ ڈیون براوو قابل ذکر تبدیلیاں کی گئیں،
میچ میں کراچی کنگز نے لاہور قلندرز کو جیت کے لیے 179 رنز کا ہدف دیا۔
کراچی کی جانب سے روی بوپارا نے 6 وکٹیں، اسامہ میر اور سہیل خان نے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔
کراچی کنگزکے روی بوپارانےنہ صرف قلندرزکو دھمال ڈالنے سے روکا بلکہ تن تنہا میچ کا نقشہ ہی بدل ڈالا۔
کراچی کنگزنے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئےپانچ وکٹ پر ایک سو اٹھہتر رنزبنائے۔ کراچی کنگز کے اوپنرزشعیب ملک اورنعمان انورنے خوب جان لڑائی۔
روی بوپارانے چارچھکوں اورتین چوکوں کی مدد سے اکہتررنزبنائے۔
لاہورقلندرز178رنزکے جواب میں 151رنزپرہمت ہارگئی روی بوپارا 71رنز پر 6 وکٹیں لے کر مین آف دی میچ قرار پائے۔
ٹی ٹونٹی کرکٹ میں یہ پہلا موقع ہے کہ کسی بھی کھلاڑی نے میچ میں پچاس رنز اسکور کرنے کے ساتھ ساتھ 6وکٹیں بھی حاصل کیں ۔
– براہ راست اپڈیٹ –
لاہور قلندر اننگز
مجموعی اسکور : 20 اوور۔ 151/8
بیسواں اوور : آخری اوور میں دس رنز کا اضافہ ، اسکور 151 رنز 8 کھلاڑی آؤٹ۔
اس طرح کراچی کنگز نے لاہور قلندر کو 27 رنز سے شکست دے دی ۔
انیسواں اوور : ظفر گوہر صرف ایک رن بنا کر سہیل خان کی بال پر آؤٹ ہوگئے، اسکور 141 رنز آٹھ وکٹوں کے نقصان پر
اٹھارہواں اوور : عمر اکمل 19 رنز بنا کر روی بوپارہ کی بال پر آؤت ہوکر پویلین لوٹ گئے۔ اسکور 134 رنز سات وکٹوں کے نقصان پر
سترہواں اوور : چھ رنز کے اضافے سے اسکور 128 رنز چھ کھلاڑیوں کے نقصان پر
سولہواں اوور : تیسری بال پر محمد رضوان 12 رنز بنا کر روی بوپارہ کی بال پر آؤٹ ہوگئے۔ اور چوتھی بال پر حماد اعظم ایل بی ڈبلیو ہو کر پویلین لوٹ گئے۔ اور آخری بال پر نوید یاسین بھی کوئی رن بنائے بغیر ہی واپس چلے گئے
پندرہواں اوور : لاہور قلندر کے اسکور میں دس رنز کا اضافہ، ٹوٹل اسکور 120 رنز تین کھلاڑی آؤٹ
چودہواں اوور : اسکور میں چھ رنز کا اضافہ ۔ 110 رنز تین وکٹوں کے نقصان پر
تیرہواں اوور : چار رنز کے اضافے سے اسکور 104 رنز 3 کھلاڑی آؤٹ
بارہواں اوور : پہلی بال پر کرس گیل 37 رنز بنا کر بوپارہ کی بال پر پویلین سے باہر چلے گئے جبکہ اسی اوور کی چوتھی بال پر براوو کو کوئی رن بنائے بغیر ہی جانا پڑا، اسکور 100 رن تین وکٹوں کے نقصان پر۔
گیارہواں اوور : کیمرون ڈیلپرٹ 55 رنز بنا کر اسامہ میر کی بال پر آؤٹ ہوگئے، 8 رنز کے اضافے سے اسکور 98 رنز ایک کھلاڑی کے نقصان پر۔
دسواں اوور : کرس گیل کے دو شاندار چکوں کے ساتھ اسکور میں 16 رنز کا اضافہ، اسکور 90 رنز تک جا پہنچا۔
نواں اوور : اسکور میں گیارہ رنز کا اضافہ، 73 رنز کوئی کھلاڑی آؤٹ نہیں۔
آٹھواں اوور: لاہور قلندرز کے اوپنرز کا تین چوکوں کے ساتھ 15 رنز شاندار اضافہ، اسکور 62 رنز ہوگیا۔
ساتواں اوور : صرف چار رنز کا اضافہ ہوسکا، لاہور قلندر کے 47 رنز بغیر کسی نقصان کے۔
چھٹا اوور : پانچ رنز کا اضافہ اسکور 43 رنز کوئی کھلاڑی آؤٹ نہیں ہے۔
پانچواں اوور : لاہور قلندر کا اسکور تیرہ رنز کے اضافے سے 38 رنز ہوگیا۔
چوتھا اوور : نو رنز کے اضافے سے اسکور 25 ہوگیا بغیر کسی نقصان کے
تیسرا اوور : تین رنز کے اضافے سے اسکور 16 رنز بغیر کسی نقصان کے
دوسرا اوور : دو چوکوں کی مدد سے آٹھ رنز کا اضافہ ہوا، اسکور 13 رنز ہے اور لاہور قلندر کا کوئی کھلاڑی آؤٹ نہیں ہے،
پہلا اوور : لاہور قلندرز کے اوپنر کرس گیل اور کیمرون ڈیلپرٹ نے کھیل کا آغاز کیا ہے، اسکور پانچ رنز بغیر کسی نقصان کے
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
کراچی کنگز اننگز
مجموعی اسکور : 20 اوور۔ 178/5
بیسواں اوور : میچ کے آخری اوور میں کراچی کنگز کے بلے بازوں نے 13 رنز کا اضافہ کیا، اور اسکور پانچ وکٹوں کے نقصان پر 178 تک جا پہنچا۔
انیسواں اوور : دو چھکوں اور ایک چوکے کی مدد سے 20 رنز کا شاندار اضافہ کراچی کنگز کا اسکور پانچ کھلاڑیوں کے نقصان پر 165 ہوگیا۔
اٹھارہواں اوور : عماد وسیم 11 رنز بنا کر کوپر کی بال پر ڈیلپرٹ کے ہاتھوں کیچ آؤٹ ہوگئے۔ اسکور پانچ وکٹوں کے نقصان پر 145 ہوگیا۔
سترہواں اوور : دو چھکوں کے ساتھ شاندار سولہ رنز کے اضافہ کے ساتھ اسکور 139 رنز چار کھلاڑی آؤٹ۔
سولہواں اوور : عماد وسیم نے شاندار لگا دیا،اس اوور میں گیارہ رنز کا اضافہ ہوا اور اسکور 122 رنز چار وکٹوں کے نقصان پر ۔
پندرہواں اوور : شکیب احسن نو رنز بنا کر ظفر گوہر کی بال پر براوو کے ہاتھوں کیچ آؤٹ ہوگئے، اب تک ایک سو گیارہ رنز پر کراچی کنگز کے چار کھلاڑی پویلین لوٹ چکے ہیں۔
چودہواں اوور : نو رنز کے اضافہ سے کراچی کنگز کا اسکور 105 رنز تین وکٹوں کے نقصان پر ہوگیا۔
تیرہواں اوور : شعیب ملک 27 رنز بنا کر ظفر گوہر کی بال پر کیمرون ڈیلپرٹ کے ہاتھوں کیچ آؤٹ ہوگئے۔ اسکور 96 رنز پر تین کھلاڑی ہیں۔
بارہواں اوور : اسکور میں دس رنز کا اضافہ، 82 رنز پر کراچی کنگز کے دو کھلاڑی آؤٹ ہوگئے،
گیارہواں اوور : شعیب ملک کے شاندار چھکے کی بدولت اسکور نو رنز کے اضافہ سے 82 ہوگیا ہے،
دسواں اوور : پانچ رنز کے اضافے سے کراچی کنگز کا اسکور 73 ہوگیا۔ دو کھلاڑیوں کے آؤٹ ہونے پر ۔۔
نواں اوور : زوہیب خان کی بال پر جیمز ونس سات رنز بناکر آؤٹ ہوگئے ، اسکور دو وکٹوں کے نقصان پر 68 رنز ہوگیا۔
آٹھواں اوور : تین رنز کے اضافے سے اسکور 58 ہوگیا،
ساتواں اوور : نعمان انور 35 رنز بنا کر زوہیب خان کی بال پر عمر اکمل کے ہاتھوں کیچ آؤٹ ہوگئے،ایک کھلاڑی کے نقصان پر اسکور 55 رنز ہوگیا۔
چھٹا اوور : شعیب ملک کے چھکے کی بدولت اسکور بارہ رنز کے اضافے سے 49 ہوگیا، اور کراچی کنگز کا کوئی کھلاڑی آؤٹ نہں۔
پانچواں اوور : دس رنز کے اضافے سے اسکوربغیر کسی نقصان کے 37 پر پہنچ گیا، جس میں ایک چھکا بھی شامل ہے۔
چوتھا اوور : 9رنز کے اضافہ سے اسکور 27 ہوگیا، نعمان انور نے کیون کوپر کی بال پر میچ کا پہلا چھکا لگایا، ابھی تک کوئی کھلاڑی آؤٹ نہیں۔
تیسرا اوور : کراچی کنگز کا اسکور 6 رنز کے اضافے سے 18 ہوگیا، جس میں نعمان انور کا خوبصورت چوکا بھی شامل ہے۔
دوسرا اوور : اسکور میں چار رنز کا اضافہ ہوا، بارہ رنز پر کوئی کھلاڑی آؤٹ نہیں۔
پہلا اوور : کراچی کنگز کے اوپنرز نعمان انور اور شعیب ملک نے کھیل کا آغاز کیا، کراچی کنگز نے بغیر کسی نقصان کے 8 رنز بنا لئے۔