پیر, مئی 19, 2025
اشتہار

لاہور قلندرز نے سکندر رضا کے متبادل کھلاڑی کا اعلان کردیا

اشتہار

حیرت انگیز

پی ایس ایل 10 پلے آف مرحلے کے لیے لاہور قلندرز کی ٹیم ے سکندر رضا کے متبادل کھلاڑی کا اعلان کردیا ہے۔

بنگلادیش کرکٹ بورڈ نے مہدی حسن مراز کو این او سی جاری کردیا ہے اور توقع ہے کہ وہ منگل تک لاہور پہنچ جائیں گے۔

پی ایس ایل کا پلے آف مرحلہ بدھ سے شروع ہوگا، قلندرز جمعرات کو ایلیمینیٹر کھیلیں گے۔ مہدی حسن مراز نے کہا کہ یقیناً لاہور قلندرز میں شامل ہونا میرے لیے خوشی کا باعث اور میں قلندرز سے کھیلنے کے لیے پرجوش ہوں۔

لاہور قلندرز نے سکندر رضا کے متبادل کھلاڑی کا اعلان کردیا

انہوں نے کہا کہ یہ دوسری بار ہے جس مجھے کسی فرنچائز لیگ میں شامل کیا گیا ہے، میں نے ماضی میں بی پی ایل میں اچھی کارکردگی کا مظاہرہ کیا ہے اس لیے یقین ہے کہ بہترین کارکردگی کا سلسلہ برقرار رکھوں گا۔

واضح رہے کہ پاکستان اور بھارت کے درمیان سرحدی کشیدگی کی وجہ سے پی ایس ایل کے دوبارہ شروع ہونے کے بعد قلندرز نے سکندر رضا کو واپس بلایا تھا لیکن وہ ٹرینٹ برج میں انگلینڈ کے خلاف چار روزہ ٹیسٹ کے لیے زمبابوے کی ٹیم میں شامل ہونے سے قبل صرف ایک میچ کے لیے دستیاب تھے۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں