لاہور قلندرز کے بیٹر آصف علی چوٹ لگنے کے باعث پی ایس ایل 10 فائنل سے باہر ہوگئے، فیلڈنگ کے دوران انھیں انجری پیش آئی۔
تفصیلات کے مطابق لاہورقلندرز کو کوئٹہ گللیڈی ایٹرز کے خلاف پاکستان سپر لیگ 10 کے فائنل مقابلے میں بڑے ہدف کا تعاقب درپیش ہے، ایسے میں انجری کے باعث بیٹر آصف علی پی ایس ایل فائنل سے باہر ہوگئے ہیں۔
آصف علی فیلڈنگ کے دوران محمد نعیم سے ٹکرا کر زخمی ہوگئے تھے، آصف علی کی جگہ محمد اخلاق کو لاہور قلندرز میں شامل کیا گیا ہے۔
کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کا لاہور قلندرز کو پی ایس10 فائنل جیتنے کیلئے 202 رنز کا ہدف