پی ایس ایل: لاہور قلندرزاورکوئٹہ گلیڈی ایٹرزآج مدمقابل ہوں گے -
The news is by your side.

Advertisement

پی ایس ایل: لاہور قلندرزاورکوئٹہ گلیڈی ایٹرزآج مدمقابل ہوں گے

دبئی: پاکستان سپرلیگ اختتامی مرحلےکی جانب بڑھ رہی ہے، ایونٹ میں جگہ برقراررکھنےکیلئے لاہورقلندرزآج کوئٹہ گلیڈی ایٹرزکے درمیان دبئی میں معرکہ ہوگا۔

کوئٹہ گلیڈی ایٹرز حریفوں کو پچھاڑ کر پہلے ہی پلے آف راؤنڈ میں جگہ بناچکی ہے اورکوئٹہ کے چاہنے والوں کو آخری میچ میں بھی ٹیم سے اچھی کارکردگی کی توقع ہے۔

نیٹ ریٹ کے لحاظ سے پوائنٹس ٹیبل میں قلندرز کا پانچ ٹیموں میں آخری نمبرہے۔ لاہورکی ٹیم کو ناک آؤٹ میں جگہ بنانے کیلئے آخری دو میچز جیتنا ضروری ہیں۔

لاہورقلندرز نے گزشتہ میچ میں پشاورزلمی کو اپ سیٹ شکست دے تھی جس کے سبب قلندرز کے حامی انتہائی پرجوش ہیں کہ ان کی ٹیم آج بھی فتح یاب ہوگی۔

آج کا میچ دبئی انٹرنیشنل کرکٹ اسٹیڈیم میں پاکستان کے مقامی وقت کے مطابق رات نو بجے شروع ہوگا۔

پلے آف راؤنڈ تک پہنچنے کی جنگ میں لاہور قلندرزکے پاس دو اورکراچی کنگز کے پاس ایک لائف لائن موجود ہے، ایک شکست ٹیموں کی قسمت بدل دےگی۔

Comments

comments

یہ بھی پڑھیں