پاکستان سپرلیگ کے اپنے اہم مقابلے میں لاہور قلندرز نے پشاور زلمی کیخلاف ٹاس جیت کر فیلڈنگ کا فیصلہ کرلیا۔
پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کے نویں ایڈیشن میں سیزن کا 12 واں میچ لاہور میں کھیلا جارہا ہے۔ میزبان لاہور نے پشاور کیخلاف ٹاس جیت کر انھیں بیٹنگ کرنے کی دعوت دی ہے۔
ٹاس جیتنے والے کپتان شاہین شاہ آفریدی کا کہنا تھا کہ آج میچ جیتنےکی پوری کوشش کریں گے۔ ہم جیت کے بہت قریب آرہے ہیں مگر جیت نہیں پارہے۔
شاہین آفریدی نے گزشتہ دنوں انجرڈ ہونے والے قومی پیسر حارث رؤف کے حوالے سے کہا کہ حارث صرف ہمارے لیے نہیں قومی ٹیم کیلئے بھی اہم ہیں۔
انھوں نے کہا کہ لاہور قلندرز میں 2 تبدیلیاں کی گئی ہیں۔ حارث رؤف اور جارج ایل انجری کی وجہ سےنہیں کھیل رہے ہیں۔ محمدعمران اورکارلوس بریتھ ویٹ کو ٹیم میں شامل کیا گیا ہے۔
کپتان پشاورزلمی بابراعظم نے کہا کہ مجھے لگتا ہے پچ تھوڑی سی سست ہوگئی ہے، پشاورزلمی کی ٹیم میں کوئی تبدیلی نہیں کی گئی۔
واضح رہے کہ گزشتہ روز پاکستان سپر لیگ کے 10 ویں میچ میں کراچی کنگز نے لاہور قلندرز کو سنسنی خیز مقابلے کے بعد 2 وکٹوں سے شکست دی تھی۔