تازہ ترین

پاکستان نے انسانی حقوق سے متعلق امریکا کی رپورٹ مسترد کردی

اسلام آباد: پاکستان نے امریکی محکمہ خارجہ کی انسانی...

وزیراعظم کی راناثنااللہ اور سعد رفیق کو بڑی پیشکش

اسلام آباد: وزیراعظم شہباز شریف اور اسحاق ڈار نے...

چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ نے پروٹوکول واپس کر دیا

چیف جسٹس آف پاکستان قاضی فائز عیسیٰ نے چیف...

کاروباری شخصیت کی وزیراعظم کو بانی پی ٹی آئی سے ہاتھ ملانے کی تجویز

کراچی: وزیراعظم شہباز شریف کو کاروباری شخصیت عارف حبیب...

لاہور قلندرز نے کراچی کنگز کو ہرا دیا

لاہور: پی ایس ایل کے 23 ویں میچ میں لاہور قلندرز نے دلچسپ مقابلے کے بعد کراچی کنگز کو 8 وکٹوں سے شکست دے دی۔

لاہور کے قذافی اسٹیڈیم میں کھیلے گئے میچ میں کراچی کنگز کا 188 رنز کا بڑا ہدف لاہور قلندرز نے بین ڈنک اور کپتان سہیل اختر کی شاندار بیٹنگ کی بدولت حاصل کر لیا۔

ڈنک نے 40 گیندوں پر 99 رنز کی ناقابل شکست اننگز کھیلی جس میں 3 چوکے اور ایک درجن چھکے شامل تھے جب کہ سہیل اختر نے 46 گیندوں پر 68 رنز بنائے۔

کراچی کنگز کی جانب سے کوئی بھی بولر خاطر خواہ کارکردگی نہ دکھا سکا، عمر خان اور محمد عامر نے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔

قبل ازیں قلندرز کے کپتان نے ٹاس جیتا اور کنگز کو بیٹنگ کی دعوت دی۔ بابر اعظم اور شرجیل خان پر مشتمل جوڑی نے اننگز کا آغاز کیا تو جارح مزاج بیٹسمین 10 رنز کے مجموعے پر رن آؤٹ ہو گئے۔

ابتدائی نقصان کے بعد بابر اعظم اور ایلکس ہیلز نے دوسری وکٹ پر 60 رنز جوڑ کر ٹوٹل کو 70 تک پہنچایا تاہم بابر اعظم باؤنڈری لگاتے ہوئے کیچ آؤٹ ہوگئے، انہوں‌ نے 29 گیندوں‌ پر 38 رنز بنائے جس میں 6 چوکے شامل تھے.

20 رنز کے اضافے کے ساتھ ڈیلپورٹ بھی چلتے بنے جب کہ 94 کے مجموعے پر افتخار احمد بھی پویلین لوٹ گئے، پانچویں وکٹ پر ایلکس ہیلز اور والٹن نے جم کر بولرز کی دھلائی کی، دونوں نے برق رفتاری سے رنز میں اضافہ کرتے ہوئے 93 رنز جوڑے۔

والٹن 20 گیندوں پر 45 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے، انہوں نے 5 چھکے لگائے جب کہ ہیلز نے 48 گیندوں‌ پر 80 رنز بنائے جس میں 6 چوکے اور 5 چھکے شامل تھے.

کراچی کنگز نے مقررہ اوورز میں پانچ وکٹوں پر 187 رنز بنائے، قلندرز کی جانب سے معاذ خان نے 2 اور سلمان ارشد نے ایک وکٹ حاصل کی.

ٹاس کے موقع پر ہوم ٹیم کے کپتان سہیل اختر کا کہنا تھا کہ پچ پرنمی ہے جس سے گیندسوئنگ ہوگی، کراؤڈ دونوں ٹیموں کو سپورٹ کر رہا ہے، ٹیم میں 2تبدیلیاں کی گئی ہیں۔

کراچی کنگز کے کپتان عماد وسیم نے کہا کہ ہمارے پاس اسپن کھیلنے والے اچھے بلے باز موجود ہیں، کوشش ہے بڑا اسکور کریں، ہماری تمام ترتوجہ میچ جیتنے پر مرکوز ہے۔

پی ایس ایل فائیو کے اس 23 ویں میچ میں پہلی بار دونوں ٹیمیں آمنا سامنا کر رہی ہیں، اب تک کراچی کنگز اور لاہور قلندرز 6،6 میچز کھیل چکی ہیں۔ کنگز نے 3 میچز جیتے 2 ہارے اور 1 ڈرا ہوا۔ قلندرز نے 2 میچز جیتے اور 4 ہارے، کراچی کنگز پوائنٹس ٹیبل پر 7 پوائنٹس کے ساتھ چوتھے جب کہ لاہور قلندرز 4 پوائنٹس کے ساتھ چھٹے نمبر پر ہے۔

کراچی کنگز کے بابر اعظم اور محمد عامر کارکردگی دکھانے کے لیے پرجوش ہیں، لاہور قلندرز کے محمد حفیظ اور شاہین آفریدی بھی میچ کا پھانسا پلٹنے کے لیے بے تاب ہیں۔

Comments

- Advertisement -