جمعرات, مئی 15, 2025
اشتہار

ڈاکٹر یاسمین راشد کورونا کا شکار ، اومیکرون کے 19 نئے کیسز رپورٹ

اشتہار

حیرت انگیز

لاہور : پنجاب کے دارلحکومت لاہور میں اومیکرون تیزی سے پھیلنے لگا ، صوبائی وزیر صحت ڈاکٹر یاسمین راشد بھی کورونا کا شکار ہوگئیں۔

تفصیلات کے مطابق پنجاب کے دارلحکومت لاہور میں اومیکرون کے 19 نئے کیسز سامنے آ گئے، جس کے بعد شہر میں اومی کرون کے کیسز کی تعداد 170 ہو گئی جبکہ صوبے بھر میں کیسز کی کل تعداد 177 تک جا پہنچی ہے۔

صوبائی وزیر صحت ڈاکٹر یاسمین راشد کا کورونا ٹیسٹ گذشتہ روز مثبت آگیا، محکمہ صحت نے بتایا وزیر صحت کی کورونا ویرئیٹ جانچنے کی رپورٹ کل آئے گی۔

وزیر صحت پنجاب ڈاکٹر یاسمین راشد نے عوام سے دعاوں کی اپیل کرتے ہوئے کہا کہ اومی کرون وائرس بہت تیزی سے پھیل رہا ہے، اس وائرس کے پھیلنے کی شرح ڈیلٹا ویڑینٹ سے بھی زیادہ ہے۔

خیال رہے ملک بھر میں اومیکرون تیزی سے پھیل رہا ہے ، گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 900 کے قریب کیسز رپورٹ ہوئے ، جس کے بعد ملک میں کورونا کے مجموعی کیسز کی تعداد 13 لاکھ کے قریب پہنچ گئی ہے۔

اہم ترین

حسن حفیظ
حسن حفیظ
حسن حفیظ ایک نوجوان صحافی ہیں اور اے آر وائی نیوز لاہور کے لئے صحت، تعلیم اور ایوی ایشن سے متعلق خبریں رپورٹ کرتے ہیں

مزید خبریں