تازہ ترین

کاروباری شخصیت کی وزیراعظم کو بانی پی ٹی آئی سے ہاتھ ملانے کی تجویز

کراچی: وزیراعظم شہباز شریف کو کاروباری شخصیت عارف حبیب...

وزیراعظم شہباز شریف کی مزار قائد پر حاضری

وزیراعظم شہباز شریف ایک روزہ دورے پر کراچی پہنچ...

ایران کے صدر ڈاکٹر ابراہیم رئیسی دورہ پاکستان مکمل کرکے واپس روانہ

کراچی: ایران کے صدر ڈاکٹر ابراہیم رئیسی دورہ پاکستان...

پاک ایران تجارتی معاہدے پر امریکا کا اہم بیان آگیا

واشنگٹن : نائب ترجمان امریکی محکمہ خارجہ کا کہنا...

نوسربازوں‌ نے جانور کی فروخت کے نام پر شہری کو لوٹ لیا

لاہور: پنجاب کے دارالحکومت لاہور میں‌ نوسربازوں نے جانوروں کی فروخت کے نام پرمعصوم شہریوں کو لوٹ لیا۔

اے آر وائی نیوز کی رپورٹ کے مطابق لاہور کے علاقے نواں‌ کوٹ میں‌ نوجوان نوسرباز شہری سے 60 ہزار روپے ہتھیا کر فرار ہوگئے، پولیس نے واقعے کامقدمہ درج کرکے تحقیقات شروع کردیں۔

ذرائع کے مطابق ادر پورہ بازار میں‌ شہری کو نوسرباز نے بکرے فروخت کیے اور پیسے لے کر فرار ہوگیا، شہری نوسرباز کا منہ تکتا رہ گیا۔

واقعے کی سی سی ٹی وی فوٹیج سامنے آگئی جس میں‌ دیکھا گیا ہے کہ نوسرباز شہری سے پیسے لے کر فرار ہورہا ہے۔

متاثرہ شہری کا کہنا ہے کہ سڑک کنارے بیوپاری نے خوبصورت بکرے بیچنے کاجھانسہ دیا، بینک سے باقی رقم نکلوانے کے دوران جعلی بیوپاری 60 ہزار روپے لے کر فرار ہوا۔

متاثرہ شہری کا کہنا ہے کہ تھانہ نواں‌ کوٹ میں‌ نوسربازوں کے خلاف درخواست جمع کروادی ہے۔

پولیس کا کہنا ہے کہ متاثرہ شہری کی درخواست پر مقدمہ درج کرلیا گیا ہے، ملزمان کو جلد گرفتارکرلیا جائے گا۔

واضح رہے کہ اس سے قبل کراچی میں ملزمان گھر میں گھس کر دو بکری چوری کرکے فراار ہوگئے تھے، مزیدبرآں کراچی کے علاقے سرجانی  ٹاؤن مویشی منڈی  میں  ڈاکوؤں اور سیکیورٹی گارڈ  میں فائرنگ کا تبادلہ ہوا تھا جس کے نتیجے میں جانور ہلاک ہوگیاتھا۔

Comments

- Advertisement -