لاہور : شہر کے مختلف علاقوں میں چوری اور ڈکیتی کی متعدد وارداتوں میں ڈاکوﺅں اور چوروں نے شہریوں کو لاکھوں روپے مالیت کی نقدی ،زیورات اور دیگر قیمتی سامان سے محروم کردیا۔
تفصیلات کے مطابق کوٹ لکھپت کے علاقہ میں ڈاکوؤں نے عدیل نامی شخص کے اہل خانہ کو یرغمال بناکر3 لاکھ 40 ہزار روپے کی نقدی اور طلائی زیورات، موبائل فون اور دیگر سامان لوٹ لیا۔
ملزمان واردات کے بعد باآسانی فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے۔ دوسری واردات میں ڈاکوؤں نے ملت پارک کے علاقہ میں شوکت کے اہل خانہ سے3لاکھ20ہزارکی نقد ی اور طلائی زیورات لوٹ لیے۔
علاوہ ازیں ڈیفنس سی کے علاقے میں سعید کے اہل خانہ سے مسلح ڈاکوﺅں نے دو لا کھ70ہزارکی نقدی اور قیمتی سامان جبکہ گارڈن ٹاﺅن کے علاقہ میں ڈاکوﺅں نے واجد کے اہل خانہ کو یرغمال بنا کر2لا کھ45ہزار کی نقد ی اور طلائی زیو رات، موبائل فون لوٹ لیے۔
بادامی باغ میں اشفا ق کے اہل خانہ کو یرغمال بنا کر2لاکھ 20ہزار کی نقدی اور طلائی زیو رات لے کر فرار ہوگئے۔
اس کے علاوہ لاری اڈہ کے علاقہ سے ابرار کے اہل خانہ کو یرغمال بنا کر ایک لاکھ80ہزار روپے کی نقد ی اور موبائل فون جبکہ نشتر کالونی کے علاقہ میں جمال کے اہل خانہ کو یرغمال بنا کرایک لاکھ30ہزارکی نقدی اور موبائل فون چھین کر فرار ہوگئے۔
اس کے علاوہ ڈیفنس سی ،گر ین ٹاﺅن اور جوہر ٹاؤن میں گاڑیاں اورنو اب ٹاﺅن ،ریس کو رس ،شیرا کوٹ، مسلم ٹاﺅن اور وحد ت کالونی سے متعدد موٹر سائیکلیں چوری کر لیں گئیں۔