اتوار, جنوری 19, 2025
اشتہار

لاہور میں کل اسکولز کی چھٹی سے متعلق اہم اعلان

اشتہار

حیرت انگیز

ڈی سی لاہور نے اعلان کیا ہے کہ کل بروز 16 دسمبر شہر کے تمام پبلک و پرائیویٹ سکول و کالجز بند رہیں گے جب کہ تمام یونیورسٹیاں کھلی رہیں گی۔

ڈی سی لاہور کی جانب سے گورنمنٹ و پرائیویٹ سکول و کالجز میں چھٹی کے حوالے سے نوٹیفکیشن جاری کر دیا گیا ہے۔

ڈپٹی کمشنر کا کہنا ہے کہ سقوطِ ڈھاکہ اور اے پی ایس سانحہ پشاور کے شہداء کی یاد میں نوٹیفکیشن جاری کیا گیا ہے ہم شہدائے آرمی پبلک سکول کی قربانیوں کو کبھی فراموش نہیں کریں گے۔

تعلیمی اداروں میں کل عام تعطیل کا اعلان

- Advertisement -

انہوں نے کہا کہ 16 دسمبر 2014 کا سانحہ بہت گہرا زخم ہے جس کا بھرپانا ممکن نہیں ہے، سانحہ پشاور میں بچوں کی شہادت نے قوم کو مضبوط اور متحد کیا، پاکستان جلد ایک پر امن ملک ہو گا۔

اس سے قبل راولپنڈی ضلع کے تمام تعلیمی اداروں میں کل عام تعطیل کا اعلان کیا ہے جس کا نوٹیفکیشن بھی جاری کردیا گیا ہے۔

ڈپٹی کمشنر راولپنڈی کی جانب سے جاری کردہ نوٹیفکیشن کے مطابق 16 دسمبر کو ضلع بھر میں تمام تعلیمی ادارے بند رہیں گے۔

دوسری جانب  سندھ حکومت نے 2 دن کی چھٹی کا اعلان کردیا، اس حوالے سے صوبائی حکومت کی جانب سے نوٹیفکیشن بھی جاری کر دیا گیا ہے۔

جس میں کہا گیا ہے کہ 25 دسمبر بروز بدھ قائداعظم محمد علی جناح کے یوم پیدائش کے موقع پر تمام سرکاری دفاتر میں عام تعطیل کا اعلان کیا ہے جبکہ مسیحی ملازمین کے لیے کرسمس کے سلسلے میں 26 دسمبر کو چھٹی کا اعلان کیا گیا ہے۔

Comments

اہم ترین

حسن حفیظ
حسن حفیظ
حسن حفیظ ایک نوجوان صحافی ہیں اور اے آر وائی نیوز لاہور کے لئے صحت، تعلیم اور ایوی ایشن سے متعلق خبریں رپورٹ کرتے ہیں

مزید خبریں