کراچی: اے آروائی فلمز کی پیشکش ’ لاہورسے آگے‘ کا پہلا ٹیزر جاری کردیا گیا، صبا قمر نے فلم کی پہلی ہی جھلک میں شائقین کے ہوش اڑادیے۔
ٹیزر خبر کے آخر میں
اے آر وائی فلمز اور دی شو کیس فلمز کی مشترکہ کاوش فلم لاہور سے آگے تیاری کے مراحل میں ہے،اس فلم کے ڈائریکٹر وجاہت روف اور ایگزیکیٹو پروڈیوسر سلمان اقبال ہیں ۔فلم لاہور سے آگے گزشتہ سال ریلیز ہونے والی فلم ’کراچی سے لاہور‘ کا سیکوئل ہے۔
ٹیزر یا سر حسین اور صبا قمر پر شوٹ کیا گیاہے او رپسِ منظر میں فلم کا گانا’ بے فکریاں‘ چل رہا ہے جس کی دھن سےاندازہ ہورہا ہے کہ فلم کی موسیقی منفرد اور دلچسپ ہوگی۔
ٹیزر کی ابتدا میں صبا قمر اپنے مخصوص انداز میں جلوہ گر ہوئیں ہیں، اور اسکے بعد وہ اور یاسر حسین کئی دلکش مقامات کی سیر سے لطف اندوز ہورہے ہیں۔
صبا قمر اس فلم میں راک اسٹار کا کردار ادا کررہی ہیں اور یقیناً وہ روایتی کرداروں سے ہٹ کر اس منفرد کردار کی اہل ہیں، فلم کی پہلی ہی جھلک میں صبا قمر شائقین کی توجہ اپنی جانب مبذول کرانے میں کامیاب ہوگئیں ہیں اور فلم بین صبا قمر کو راک اسٹار کے روپ میں دیکھنے کے لیے بے چین ہیں۔
فلم ’کراچی سے لاہور‘کے سیکوئل ’لاہور سے آگے‘ میں کئی تبدیلیاں کی گئی ہیں، فلم شہزاد شیخ کی جگہ یاسر حسین جبکہ عائشہ عمر کی صبا قمر مرکزی کردار کے لئے منتخب کیا گیا ہے، دیگر فنکاروں میں بہروز سبزواری ، روبینہ اشرف ، عبداللہ، فرحت اللہ اور عمر سلطان شامل ہیں ۔
فلم لاہور سے آگے دیکھیں اور میری زندگی بچائیں، اوم پوری*
فلم میں ایک قبائلی ثقافتی گانا بھی ہے جو حسن رضوی پر عکس بند کیا گیا ہے۔ حسن رضوی اس فلم میں ایک مشہور مقامی ڈانسر کا کردار ادا کر رہے ہیں۔ فلم کی موسیقی شیراز اوپل نے ترتیب دی ہے۔
یہ فلم رواں سال 11 نومبر کو سینما گھروں میں نمائش کے لیے پیش کی جائے گی۔