اتوار, جولائی 6, 2025
اشتہار

لاہور ہائی کورٹ نے 37 برس سے وارثتی جائیداد سے محروم بہنوں کو حق دے دیا

اشتہار

حیرت انگیز

لاہور : لاہور ہائی کورٹ نے بہنوں کی جائیداد تحفےمیں دینے سے متعلق قانونی اصول طے کردیے اور37برس سےوارثتی جائیدادسےمحروم بہنوں کو حق دے دیا۔

تفصیلات کے مطابق لاہور ہائیکورٹ نے37برس سےوارثتی جائیدادسےمحروم بہنوں کوحق دےدیا اور بھائیوں کیجانب سےبہنوں کی جائیداد والدسےبطورتحفہ اپنے نام کروانے کامعاہدہ کالعدم قرار دیا۔

جسٹس رسال حسن سید نے جائیداد تحفےمیں دینے سے متعلق قانونی اصول طےکردیے، اس حوالے سے عدالت نے 15صفحات پر مشتمل فیصلہ جاری کیا۔

جس میں کہا گیا کہ زبانی تحفےکے دعوےدارکےلیےضروری ہے تحفےکاوقت،جگہ،تاریخ بتائے اور دعودیدار کے لیے ضروری ہے وہ موقع پر موجود گواہوں کے نام بھی ظاہر کرے۔

فیصلے میں کہا گیا کہ معاہدےکی تصدیق کرنےوالےریونیوافسرکوبطورگواہ پیش نہیں کیاگیا، افسر نے وجوہات جاننےکی کوشش نہیں کی بیٹیوں کو کیوں جائیداد سے محروم کیاگیا ، ریونیو افسر نے معاہدے سے متعلق بیٹیوں سے پوچھنا بھی مناسب نہیں سمجھا۔

عدالت کا کہنا تھا کہ حقائق کی روشنی میں ٹرائل کورٹ کا فیصلہ کالعدم قرار دیا جاتا ہے۔

خیال رہے کمالاں بی بی اورلالوبی بی نے ٹرائل کورٹ کے فیصلے کے خلاف اپیل دائرکی تھی ، جس میں کہا تھا کہ گل شیر اور محمد شیر بھائیوں نے دھوکہ دہی سے جائیداد پر قبضہ کیا۔

اہم ترین

عابد خان
عابد خان
عابد خان اے آروائی نیوز سے وابستہ صحافی ہیں اور عدالتوں سے متعلق رپورٹنگ میں مہارت کے حامل ہیں

مزید خبریں