اتوار, دسمبر 22, 2024
اشتہار

لاہور میں تین سالہ بچے کا قاتل باپ نکلا

اشتہار

حیرت انگیز

لاہور میں تین سال کے بچے کے قتل کا ڈراپ سین ہوگیا۔

اے آر وائی نیوز کے مطابق لاہور میں تین سالہ بچے کا قتل سوتیلا باپ نکلا، ملزم تین سال کے بچے کو دانتوں سے کاٹتا تھا اور اسے بہیمانہ تشدد کا نشانہ بناتا تھا۔

ملزم حبیب الرحمان کو پولیس نے گرفتار کرکے تفتیش کا آغاز کردیا ہے۔

- Advertisement -

والدہ نے پولیس کو دیے گئے بیان میں بتایا کہ ملزم نے عریشمان کے سر پر ڈنڈے مارے جس کے نتیجے میں دماغ کی ہڈی ٹوٹ گئی تھی، شادی بچانے کے لیے اب تک خاموش تھی۔

ملزم نے حبیب الرحمان سے دوسری شادی کی تھی جبکہ ملزم سوتیلے بچوں کو پسند نہیں کرتا تھا۔

پولیس کا کہنا ہے کہ واقعے کے بعد پڑوسی مدعی مقدمہ بنا تھا لیکن اب خاتون کے بیان کے بعد ان کو مقدمے میں مدعی بنایا جائے گا۔

پولیس کا کہنا ہے کہ ملزم سے تفتیش جاری ہے اس کی ذہنی حالت سے متعلق ابھی کچھ بھی کہنا قبل ازوقت ہے۔

Comments

اہم ترین

احمر کھوکھر
احمر کھوکھر
احمر کھوکھر بطور کرائم نیوز اے آروائی نیوز لاہور سے وابستہ ہیں

مزید خبریں