لاہور: پنجاب کی نگراں حکومت نے لاہور میں تجاوزات کے خاتمے کے لئے سخت کریک ڈاؤن کرنے کا فیصلہ کرلیا۔
تفصیلات کے مطابق پنجاب کی نگراں حکومت نے رضا کارانہ طور پر تجاوزات ختم کرنے کے لئے 48 گھنٹے کا وقت دیدیا، نگراں وزیر اعلیٰ نے کہا کہ مہلت ختم ہونے کے بعد تجاوزات کے خلاف کریک ڈاؤن ہوگا۔
وزیر اعلیٰ پنجاب محسن نقوی نے مہلت ختم ہونے کے بعد تجاوزات پر گرفتاری اور مقدمہ درج کرنے کا بھی حکم دے دیا، انہوں نے کہا کہ ٹریفک آمد و رفت میں رکاوٹ دور کرنے کیلئے تجاوزات کا خاتمہ ضروری ہے۔
محسن نقوی کا کہنا تھا کہ لاہور کے بیشتر مقامات پر تجاوزات ہی ٹریفک جام کا باعث ہیں، انسداد تجاوزات مہم میں کوئی نرمی اور رعایت نہیں ہوگی، سختی کرنی پڑی تو کرینگے, 48 گھنٹے بعد لاہور میں تجاوزات کے خاتمے کیلئے کریک ڈاؤن شروع ہوجائے گا۔