اشتہار

لاہور، نامعلوم شخص دیوار پھلانگ کر گھر میں داخل، شوہر کے سامنے خاتون سے زیادتی کی کوشش

اشتہار

حیرت انگیز

لاہور: پنجاب کے دارالحکومت گرین ٹاؤن میں نامعلوم شخص دیوار پھلانگ کر گھر میں داخل ہوا اور اُس نے خاتون سے زیادتی کی کوشش کی۔

اے آر وائی نیوز کی رپورٹ کے مطابق لاہور کے علاقے گرین ٹاون میں ایک شخص کی  خاتون سے مبینہ زیادتی کی کوشش کی جس پر شوہر نے متعلقہ تھانے میں مقدمہ درج کرادیا۔

شوہر کی مدعیت میں درج ہونے والی ایف آئی آر کے متن میں لکھا گیا ہے کہ ملزم دیوار پھلانگ کر گھر میں داخل ہوا اور اُس نے میرے سامنے اہلیہ کے ساتھ زیادتی کی کوشش کی، مزاحمت کرنے پر وہ فرار ہوگیا۔ پولیس نے واقعے کا مقدمہ درج کر کے ملزم کی تلاش شروع کردی ہے۔

- Advertisement -

مزید پڑھیں: گھر میں خاتون سے اسلحے کے زور پر 3 افراد کی مبینہ زیادتی

دوسری جانب پنجاب کے ضلع لیہ میں 7 سالہ بچی سے مبینہ زیادتی کرنے والےدو ملزمان کو پولیس نے حراست میں لے لیا۔ متاثرہ بچی کی والدہ نے بچی کے ساتھ زیادتی کا الزام اپنے داماد کے بھائیوں پر عائد کیا۔

آئی جی پنجاب انعام غنی نے لیہ میں پیش آنے والے واقعے کا نوٹس لیتے ہوئے رپورٹ طلب کی اور پولیس کو ملزمان کو جلد از جلد گرفتار کرنے کی ہدایت کی تھی۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں