جمعرات, دسمبر 12, 2024
اشتہار

شیر خوار بچوں کی فروخت کرنے والا 12 رکنی گروہ پکڑا گیا، 2 بچے بازیاب

اشتہار

حیرت انگیز

لاہور میں پولیس نے شیرخوار بچوں کی خرید و فروخت کرنے والے گروہ کو پکڑ لیا، ملزمان سے 3 دن کا بچہ اور 16 دن کی شیر خوار بچی برآمد کرلی گئی۔

پولیس حکام کے مطابق لاہور کے علاقے چوہنگ سے کمسن بچوں کو اغواء کر کے بیچنے والے گروہ کو گرفتار کر لیا گیا، خواتین اغواء کاروں سمیت 12 ملزمان کو حراست میں لیا گیا ہے۔

پولیس کے مطابق خواتین ملزمان نے ابتدائی تفتیش میں بچوں کی خریدو فروخت کا اعتراف کیا، تمام ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کرلیا گیا ہے۔

- Advertisement -

پولیس کا کہنا ہے کہ گرفتار ملزمان میں شہناز، ثنا، مشاعل، محمد رمضان، محمد شہباز، مطیع الرحمان، محمد یعقوب، انعام عباس، فاطمہ، کنزہ، زینب اور معراج بی بی شامل ہیں۔

پولیس کے مطابق ملزمان سے دو بچے بازیاب کرا کے چائلڈ پروٹیکشن بیورو کے حوالے کر دیئے گئے بازیاب بچے 3 اور 16 دن کے ہیں، ملزمان اب تک لاکھوں روپے کے عوض کئی بچے فروخت کر چکے ہیں۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں