اتوار, دسمبر 22, 2024
اشتہار

لاہور: ٹیکسالی گیٹ کے علاقے میں فائرنگ،پولیس اہلکار شہید

اشتہار

حیرت انگیز

لاہور: ٹیکسالی گیٹ کے علاقے میں ہیلمٹ پہنے ہوئے حملہ آور نے فائرنگ کرکے پولیس اہلکار کو شہید کردیا۔

اے آر وائی نیوز کے مطابق پولیس ذرائع کا کہنا ہے کہ موٹرسائیکل سوار ملزم نے باوردی پولیس اہلکار پر فائرنگ کی، شہیدکانسٹیبل غلام رسول جوڈیشل ونگ میں تعینات تھا۔

ذرائع کے مطابق پولیس اہلکار کو شہید کرنیوالے حملہ آور کی تصویر سا منے آگئی ہے جس میں دیکھا جاسکتا ہے کہ ملزم جامنی شرٹ، سرخ ہیلمٹ پہنے موٹر سائیکل پر سوار تھا۔

- Advertisement -

پولیس کا کہنا ہے کہ ملزم کی موٹر سائیکل نمبر کی شناخت ہوگئی، موٹر سائیکل کانمبر اے ایف جے 4656 ہے جو ذیشان ولد محمد یوسف کے نام پر رجسٹرڈ ہے۔

پولیس حکام کے مطابق موٹر سائیکل ایکسائز میں پاکپتن کی رجسٹر ہے، موٹرسائیکل کے مالک کے حوالے سے معلومات نکالی جارہی ہیں،جبکہ اہلکاروں کو بلٹ پروف جیکٹ پہن کر ڈیوٹی کرنے کی ہدایت جاری کردی گئی۔

آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور نے واقعہ کا نوٹس لیتے ہوئے رپورٹ طلب کرلی ہے، اُن کا کہنا تھا کہ ڈیوٹی ختم کرکے جانیوالے اہلکاراسلحہ ساتھ رکھیں اور وردی نہ پہنیں۔

کراچی میں چوری کا سامان خریدنے والے کباڑیے گرفتار

آئی جی پنجاب کا کہنا تھا کہ پنجاب پولیس کانسٹیبل غلام رسول کی قربانی کو ہمیشہ یاد رکھے گی، شہید کے اہلخانہ کی بہترین ویلفیئر کا ہر ممکن خیال رکھا جائے گا۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں