لاہور ٹیسٹ جیتنے کے لیے قومی ٹیم کو مزید 278 رنز درکار ہیں جبکہ آسٹریلیا کو کامیابی کے لیے دس وکٹیں حاصل کرنا ہوں گی۔
تفصیلات کے مطابق لاہور میں کھیلے جارہے تیسرے ٹیسٹ میچ کے چوتھے روز کا کھیل ختم ہوگیا، قومی ٹیم نے 351 رنز کے تعاقب میں بغیر کسی نقصان کے 73 رنز بنالیے ہیں اور جیت کے لیے مزید 278 رنز درکار ہیں۔
A declaration brings forward Pakistan's batting show and we are set to bat our way into Day 5. All set!#BoysReadyHain l #PAKvAUS pic.twitter.com/6ZHKO87Cf1
— Pakistan Cricket (@TheRealPCB) March 24, 2022
اوپنر امام الحق 42 اور عبداللہ شفیق 27 رنز بنا کر کریز پر موجود ہیں۔
Slammed by @imabd28 👏🏼👏🏼#BoysReadyHain l #PAKvAUS pic.twitter.com/yA2kcvJhlf
— Pakistan Cricket (@TheRealPCB) March 24, 2022
اس سے قبل کینگروز نے دوسری اننگز تین وکٹوں کے نقصان پر 227 رنز بنا کر ڈکلیئر کردی تھی اور پاکستان کو جیت کے لیے 351 رنز کا ہدف دیا تھا۔
Beautiful shot by @imabd28 👏🏼#BoysReadyHain l #PAKvAUS pic.twitter.com/GUGtDiNiqC
— Pakistan Cricket (@TheRealPCB) March 24, 2022
آسٹریلوی اوپنر عثمان خواجہ 104 رنز کے ساتھ ناٹ آؤٹ رہے تھے جبکہ ڈیوڈ وارنر نے 51 رنز کی اننگز کھیلی تھی۔
پاکستان کی جانب سے شاہین آفریدی اور نسیم شاہ نے ایک، ایک وکٹ حاصل کی تھی۔
اس سے قبل پاکستان لاہور ٹیسٹ کی پہلی اننگز میں بلے بازوں کی ناقص کارکردگی کے نتیجے میں 268 رنز بناکر آؤٹ ہوگئی تھی، عبداللہ شفیق 81، اظہر علی 78 اور کپتان بابراعظم کے 67 رنز کے باوجود قومی ٹیم آسٹریلیا کی پہلی اننگز 391 رنز برابر کرنے میں ناکام رہی۔
آسٹریلیا کو پاکستان کے خلاف پہلی اننگز میں 123 رنز کی برتری ملی تھی۔
واضح رہے کہ لاہور ٹیسٹ میں آسٹریلیا نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا تھا، مہمان ٹیم نے بیٹر عثمان خواجہ کے 91 رنز کی بدولت 391 رنز بنائے تھے، اسٹیو اسمتھ 59، کیمرون گرین 79، اور ایلکس کیرے 67 رنز بناکر نمایاں رہے تھے۔
پاکستان کی جانب سے فاسٹ بولر نسیم شاہ اور شاہین آفریدی نے چار چار کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا، ساجد خان اور نعمان علی کے حصے میں ایک ایک وکٹ آئی۔
واضح رہے کہ دونوں ٹیموں کے درمیان راولپنڈی اور کراچی ٹیسٹ بغیر کسی نتیجے کے ختم ہوگئے تھے۔
یاد رہے کہ بینو قادر ٹرافی سیریز آئی سی سی ٹیسٹ چیمپئن شپ کا حصہ ہے۔