منگل, مئی 13, 2025
اشتہار

لاہور ٹیسٹ: پاکستان کو جیت کیلئے مزید 268 رنز درکار، 9 وکٹیں باقی

اشتہار

حیرت انگیز

لاہور ٹیسٹ جیتنے کےلیے قومی ٹیم کو 268 رنز درکار ہیں، 1 وکٹ کے نقصان پر شاہین 79 رنز کے مجموعے پر کھڑے ہیں۔

پاکستان اور آسٹریلیا کے درمیان ٹیسٹ سیریز کا فیصلہ کن میچ کا آغا ہوچکا ہے، لاہور میں کھیلے جارہے تیسرے ٹیسٹ میچ کے پانچویں روز پاکستان نے 73 رنز سے اننگز کا آغاز کیا۔

قومی ٹیم نے 351 رنز کے تعاقب میں ایک وکٹ کے نقصان پر 80 رنز بنالیے ہیں اور جیت کے لیے مزید 268 رنز درکار ہیں۔

پاکستان کی جانب سے اوپننگ کرنے والے بلے باز عبداللہ شفیق کیمرون گرین کی گیند پر کیری کے ہاتھوں کیچ آؤٹ ہوئے، انہوں نے ٹیم کےلیے 80 گیندوں پر 27 رنز اسکور کیے جس میں تین چوکے اور ایک چھکا بھی شامل ہے۔

امام الحق نے 107 گیندوں پر 5 چوکوں کی مدد سے 47 رنز بنالیے ہیں جب کہ عبداللہ شفیق کے بعد اظہر علی امام الحق کا کیساتھ دینے کےلیے پچ پر موجود ہیں۔

خیال رہے کہ کینگروز نے دوسری اننگز تین وکٹوں کے نقصان پر 227 رنز بنا کر ڈکلیئر کردی تھی اور پاکستان کو جیت کے لیے 351 رنز کا ہدف دیا تھا۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں