لاہور: شوٹرز کی فائرنگ سے زخمی ہونے والی خاتون کا بیان سامنے آگیا ، جس میں بتایا فائرنگ کرنے والے ملزمان کو نہیں جانتی۔
تفصیلات کے مطابق لاہور ڈیفینس کے علاقے میں شوٹرز کی فائرنگ سے زخمی ہونے والی خاتون کا بیان منظر عام پر آگیا ۔
متاثرہ خاتون زینب نے پولیس کو بیان دیا کہ کچھ عرصے سے انھیں دھمکیاں دی جارہی تھیں ۔سیلون پر دھمکی آمیز خط بھی بھیجا گیا تھا ۔ فون پر بھی جان لیوا دھمکیاں دی گئی تھیں۔
متاثرہ خاتون کا کہنا تھا کہ فائرنگ کرنے والے ملزمان کو نہیں جانتی، ملزمان پہلے سے گھاٹ لگائے وہاں موجود تھے۔
متاثرہ خاتون نے پولیس سے ملزمان کو جلد گرفتار کرنے کی اپیل کی ہے جبکہ پولیس کے مطابق زخمی ہونے والی خاتون نے اپنے شوہر پر فائرنگ کا شعبہ ظاہر کیا ، جلد ہی ملزمان کی گرفتاری کے بعد حقائق سامنے آ جائینگے
پولیس کا کہنا ہے کہ خاتون پرحملہ کرنےوالےشوٹرز کو ٹریس کر لیا گیاہے، حملہ آوروں کو موٹرسائیکل اور پستول کی مدد سے ٹریس کیا گیا، حملہ آورموقع سےکچھ دورموٹرسائیکل اورپستول پھینک کرفرارہوئے تھے۔
ڈیفنس میں فائرنگ سےخاتون کے زخمی ہونے کامقدمہ درج کرلیا گیا ہے ، پولیس نے متاثرہ خاتون کے ماموں کی مدعیت میں مقدمہ درج کیا ہے۔