لاہور : صوبائی دارلحکومت لاہور میں پہلا تیرتا ہوا ریسٹورنٹ بنانے کا اعلان کردیا گیا ، منصوبہ ہربنس پورہ کے قریب نہر پر بنایا جائے گا۔
تفصیلات کے مطابق پارکس اینڈ ہارٹی کلچراٹھارٹی نے لاہور میں پہلا تیرتا ہوا ریسٹورنٹ بنانے کا اعلان کردیا، پی ایچ اے نے بتایا کہ فلوٹنگ ریسٹورینٹ پر35کروڑ روپےلاگت آئے گی۔
پارکس اینڈ ہارٹیکلچر اتھارٹی کا کہنا تھا کہ منصوبہ ہربنس پورہ کے قریب نہر پر بنایا جائے گا، اس پروجیکٹ سیٹنگ ایریاز اور بچوں کے پلے ایریاز سمیت تفریحی سہولتیں میسرہوں گی۔
پی ایچ اے نے بتایا کہ تین کمپنیوں نے اس منصوبے کے لیے پری کوالیفائی کر لیا ہے، جس کے جلد مکمل ہونے کی امید ہے۔
یاد رہے پنجاب کے وزیر ٹرانسپورٹ بلال اکبر نے لاہور میں خواتین کے لیے مختص "پنک بسیں” شروع کرنے کا اعلان کیا تھا۔
ان خیالات کا اظہار وزیر ٹرانسپورٹ نے پنجاب اسمبلی سے خطاب میں کرتے ہوئے کہا کہ پنک بسیں لاہور بھر کے 16 روٹس پر متعارف کرائی جائیں گی، فی روٹ ایک سے دو بسیں مختص کی جائیں گی۔
انہوں نے کہا تھاکہ لاہور میں خواتین کی آمدورفت کی سہولت کے لیے کل 300 بسیں چلائی جائیں گی۔ وزیر ٹرانسپورٹ نے کہا کہ بسیں شہر بھر میں 16 مقررہ راستوں پر چلیں گی۔