لاہور: صوبہ پنجاب کے دارالحکومت لاہور میں پولیس نے سات سالہ معصوم بچے کے ساتھ زیادتی کرنے والے دو ملزمان کو گرفتار کرلیا۔
اے آر وائی نیوز کی رپورٹ کے مطابق لاہور پولیس نے کامیاب کارروائی کرتے ہوئے سات سالہ بچے سے زیادتی کرنے والے دو ملزمان کو گرفتار کرلیا، ملزمان نے بچے کو چند روز قبل جنسی زیادتی کا نشانہ بنایا تھا۔
پولیس کے مطابق گرفتار ملزم مبشر بچے کا استاد تھا جو اسے گزشتہ تین ماہ سے اپنے گھر میں دینی تعلیم دے رہا تھا، گرفتار ملزم مبشر نے اپنے دوست شیراز کے ساتھ مل کر بچے کو جنسی زیادتی کا نشانہ بنایا تھا۔
پولیس کا کہنا ہے کہ ملزمان مبشر اور شیراز بچے کی حالت غیر ہونے کے بعد موقع سے فرار ہوگئے تھے۔
مزید پڑھیں: گوجرانوالہ میں لڑکی کے ساتھ اجتماعی زیادتی، پانچ ملزمان گرفتار
ذرائع کے مطابق بچے سے زیادتی کا مقدمہ باغبانپورہ پولیس نے درج کیا تھا، پولیس کا کہنا ہے کہ گرفتار ملزمان کے خلاف کارروائی کا آغاز کردیا گیا ہے۔
واضح رہے کہ گزشتہ دنوں گوجرانوالہ پولیس نے لڑکی کو زیادتی کا نشانہ بنانے والے 5 ملزمان کو گرفتار کیا تھا۔
متاثرہ لڑکی نے اپنے ساتھ پیش آنے والے واقعے کی رپورٹ تھانہ نوشہرہ ورکاں میں درج کرائی جس کے بعد پولیس نے واقعے میں ملوث ملزمان کو حراست میں لے لیا۔