منگل, جولائی 1, 2025
اشتہار

لاہور میں ماموں نے تین سالہ بھانجے کو قتل کردیا

اشتہار

حیرت انگیز

لاہور کے علاقے نواب ٹاؤن میں ماموں نے تین سالہ بھانجے کو قتل کردیا۔

اے آر وائی نیوز کے مطابق لاہور کے علاقے نواب ٹاؤن میں ماموں حیدر نے چھری کے وار سے بہن اور بھانجے پر حملہ کیا جس کے نتیجے میں کمسن بھانجا جاں بحق ہوگیا۔

پولیس نے بچے کی لاش اور زخمی خاتون کو اسپتال منتقل کرکے واقعے کی تحقیقات شروع کردی ہیں۔

پولیس کا کہنا ہے کہ فوری طور پر یہ معلوم نہیں ہوسکا ہے ملزم نے یہ انتہائی قدم کیوں اٹھایا۔

اس سے قبل لاہور میں ساندہ کے علاقے حکیماں والا بازار میں کاروباری رنجش پر بھانجے نے فائرنگ کر کے ماموں کو قتل کر دیا تھا۔

پولیس کے مطابق ملزم آصف کا ماموں محمد علی سے کاروباری رنجش پر جھگڑا ہوا تھا جس پر اس نے طیش میں آ کر فائرنگ کر دی۔

جس کے نتیجے میں 55 سالہ محمد علی زخمی ہو گیا، اسے اسپتال منتقل کیا گیا لیکن وہ جانبر نہ ہو سکا۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں