لاہور : ڈیفنس میں دن دیہاڑے خاتون کے اغوا کی فوٹیج سامنے آگئی، دو ملزمان نے خاتون کو زبردستی پکڑ کر گاڑی میں ڈالا اور فرارہوگئے۔
تفصیلات کے مطابق صوبائی دارلحکومت لاہور کے علاقے ڈیفنس میں کارسواروں نے خاتون کو اغوا کرلیا ، واقعے کی فوٹیج سامنے آگئی۔
جس میں دیکھا جاسکتا ہے کہ دو ملزمان نے خاتون کو زبردستی پکڑ کر گاڑی میں ڈالا اور فرارہوگئے۔
مغوی خاتون کے بھائی کی مدعیت میں مقدمہ درج کرلیا گیا ہے ، مدعی مقدمے نے کہا میری بہن کوسابقہ بہنوئی فیاض نے دوستوں کے ساتھ ملکراغواکیا، بہن کو چھ ماہ قبل طلاق دی گئی تھی۔
یاد رہے رواں سال فروری میں کراچی میں میری ٹائم میوزیم میں ملازمت کرنے والی خاتون کو اغوا کے بعد قتل کر دیا گیا تھا، ملزمان نے ویڈیو بنا کر خاتون کےوالد کو بھجوائی اورایک کروڑ تاوان مانگا تھا۔