پولیس کا کہنا ہے کہ لاہور کے علاقے آباد میں خاتون نے اپنی سوتن کو قتل کردیا۔
تفصیلات کے مطابق لاہور کے علاقے لیاقت آباد میں خاتون نے سوتن کو قتل کرکے اس کی لاش بوری میں بند کرکے چھت پر چھپا دی۔
پولیس نے بتایا کہ ملزمہ نے سوتن کے ساتھ جھگڑے کے دوران سر پر بیلن مار دیا اور مقتولہ کی لاش بوری میں بند کرکے چھت پر چھپا دی، مقامی لوگوں کی اطلاع پر پولیس نے لاش برآمد کیا۔
لیاقت آباد پولیس کا کہنا ہے کہ مقتولہ کی لاش کو اسپتان منتقل کردیا گیا ہے جبکہ ملزمہ کو حراست میں لیکر تفتیش شروع کردی۔
دوسری جانب لاہور میں گاڑی کی ٹکر سے پولیس کانسٹیبل جاں بحق ہوگیا، جاں بحق اہلکار کی شناخت اختر حسین کے نام سے ہوئی ہے حادثے کے بعد گاڑی والا موقع سے فرار ہوگیا۔
یہ افسوسناک واقعہ ہلوکی انٹرچینج کے قریب پیش آیا، پولیس اہلکار یونیفارم میں سڑک کنارے کھڑا تھا کہ نامعلوم گاڑی نے ٹکر ماری اور فرار ہوگیا۔
پولیس کا کہنا ہے کانسٹیبل اختر پتوکی کا رہائشی تھا، واقعے کی تحقیقات شروع کردی گئی ذمےدار ڈرائیور کو جلد گرفتار کرلیا جائے گا۔