لاہور میں موٹرسائیکل سوار دو ملزمان نے خاتون کے کانوں سے بالیاں نوچ لیں۔
اے آر وائی نیوز کے مطابق لاہور کے علاقے اسلام پورہ میں موٹر سائیکل پر سوار دو ملزمان نے بے رحمی سے خاتون کے کانوں سے بالیاں نوچیں اور فرار ہوگئے۔
واقعے کی سی سی ٹی وی فوٹیج منظرعام پر آگئی ہے۔
- Advertisement -
ویڈیو میں موٹر سائیکل دو ملزمان نے خاتون کو اکیلے گلی میں جاتے ہوئے دیکھا، ملزمان نے موٹر سائیکل روکی اور ایک ملزم خاتون پر جھپٹا۔
ملزم نے بے رحمی سے خاتون کی بالیاں نوچی اور فرار ہوگئے۔
واقعے کے خلاف تھانہ اسلام پورہ میں مقدمہ درج کروادیا گیا ہے لیکن پولیس ملزمان کا سراغ نہیں لگا سکی ہے۔